پارٹی رہنما باہر نہ جائیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آ رہے ہیں: شہباز شریف


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف طے شدہ پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر بروز سنیچر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔پیر کو مسلم لیگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرے گی۔انہوں نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، اور اپنی تمام تر توجہ عوام کو متحریک کرنے پر دیں۔مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کے لیے تشریف لانے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور نواز شریف کے عظیم الشان استقبال کے لیے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔خیال رہے کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو واپسی کے حوالے سے چند روز قبل اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں جب شہباز شریف کو پاکستان آئے 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے اور وہ واپس لندن چلے گئے۔سیاسی تجزیہ کار اور صحافی شہباز شریف کی اچانک واپسی کو گوجرانوالہ میں ’کسی اہم شخصیت‘ سے ملاقات کی وجہ قرار دے رہے تھے، لیکن مسلم لیگ ن کے صدر نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کی۔مسلم لیگ ن کے قائد کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب الیکشن کمیشن جنوری میں انتخابات کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)شہباز شریف کی لندن روانگی سے چند روز قبل ہی نواز شریف نے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں کارکنوں سے خطاب میں دو جرنیلوں اور چار ججوں کے احتساب کی بات کی تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر ان کی حکومت کے خلاف سازش کی۔مسلم لیگ ن کے قائد کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب الیکشن کمیشن جنوری میں انتخابات کرانے کا اعلان کر چکا ہے اور دوسری جانب سپریم کورٹ کی طرف سے نیب ترامیم ختم کیے جانے کے بعد درجنوں سیاستدانوں کے مبینہ کرپشن کیسز کھل چکے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی واپس کی گئی فائلیں پہنچا دی گئی ہیں۔تحریک انصاف کی لیڈر شپ یا تو اسیری میں ہے یا روپوش، جبکہ پیپلز پارٹی نے دبے اور کھلے لفظوں میں مسلم لیگ ن کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے، ان فضائی اڈّوں کی اہمیت کیا ہے؟

صبر کا یپیمانہ لبریز ہو چکا، انڈیا منافقت اور دہرے معیار سے کام لے رہا ہے: اسحاق ڈار

لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے قبل انڈیا نے نور خان بیس، شور کوٹ اور مرید بیس پر میزائل داغے: ڈی جی آئی ایس پی آر

لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ شروع، انڈیا میں متعدد فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

لائیو: جی سیون ممالک کا پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی میں کمی‘ پر زور

ماضی کے برعکس کیا امریکہ اس بار پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے؟

انڈیا کی سفارتی کوششیں ناکام، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط منظور

لسبیلہ میں حجام کی دکان پر فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد سمیت تین ہلاک

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستانی ہیکرزکا پہلا وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی