عامر خان کے بیٹی کے ہمراہ تھیراپی سیشنز، ’ذہنی تکلیف میں ہیں تو ضرور مدد لیں‘


بالی وُڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ذہنی ڈپریشن اور ذہنی صحت کے لیے تھیراپی (علاج) کروا چکے ہیں۔انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے ذہنی صحت کے لیے ایک غیرمنافع بخش تنظیم ’آگسٹو‘ قائم کی ہے جس کی وہ خود چیف ایگزیکٹیو بھی ہیں۔اس سے پہلے بھی آئرہ خان ذہنی صحت اور ڈپریشن کے مسئلے پر بہت زیادہ سرگرم دکھائی دیتی تھیں۔ آئرہ خان کے مطابق ان کی اس آرگنائزیشن کا مقصد عوام میں ذہنی مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔اسی سلسلے میں آئرہ خان نے اپنے والد کے ہمراہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو میسج شیئر کیا جس میں دونوں باپ بیٹی نے ذہنی مسائل پر بات کی۔عامر خان اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ زندگی میں ایسے بہت سے کام ہیں جو ہم خود نہیں کر پاتے اور ہمیں کسی اور انسان کی مدد چاہیے ہوتی ہے جو وہ کام جانتا ہے۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے مختلف کاموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بال کٹوانے یا دیگر کاموں کے لیے انہی کے پاس جانا پڑتا ہے جو اس میں مہارت رکھتے ہیں اور اس حوالے سے فیصلہ بھی بہت آسانی سے کر لیتے ہیں۔ساتھ ہی ان کی بیٹی آئرہ خان نے کہا کہ اسی طرح سے ’جب ہمیں ذہنی یا جذباتی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو ہمیں ایسے انسان کے پاس جانا چاہیے جو ہماری مدد کر سکتا ہو۔‘     View this post on Instagram           A post shared by Ira Khan (@khan.ira)اس ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی آئرہ کئی برسوں سے تھیراپی کروا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر کوئی جذباتی یا ذہنی تکلیفوں سے گزر رہا ہے تو ایسے شخص سے رجوع کریں جو مدد کر سکے اور اس حوالے سے ٹریننگ لی ہوئی ہو۔آئرہ خان کی آرگنائزیشن کے بارے میں کچھ روز قبل سلمان خان نے بھی بات کی تھی اور ان کی اس کوشش کو سراہا تھا۔سلمان خان نے انسٹاگرام سٹوری پر آئرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کمال ہے یار! بچے بڑے ہوگئے ہیں، بڑے مضبوط ہوگئے ہیں، بڑے سمجھدار بھی۔‘خیال رہے آئرہ خان نے اپنی آگسٹو فاؤنڈیشن کی بنیاد 2021 میں رکھی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کنسرٹ کے دوران مداح پر تشدد کیوں کیا؟ طلحہ انجم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

صنم چوہدری کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی