ورلڈ کپ: فخر زمان انجری اور سلمان علی آغا بخار کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ جمعے کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔اس میچ سے پہلے پاکستان ٹیم اور اُس کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ اوپنر فخر زمان انجری اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا بخار کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا علاج کیا جا رہا ہے، وہ اگلے ہفتے تک ٹیم میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں گے۔‘ٹیم مینیجر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ’سلمان علی آغا کو گزشتہ شب (بدھ) کو ٹریننگ سیشن کے بعد بخار ہوگیا تھا جس کے بعد اُن کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑی بالکل ٹھیک ہیں۔‘یہاں واضح رہے فخر زمان اس ورلڈ کپ میں ابھی تک صرف ایک میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے میگا ایونٹ کا واحد میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا جس میں وہ صرف 12 رنز بنا سکے تھے۔ اُس میچ کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر کو سری لنکا اور انڈیا کے خلاف میچ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل پاکستان ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق اور لیگ سپنر اسامہ میر بھی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں بھی زکام کی شکایت بتائی گئی تھی۔اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل وکٹ کیپر بیٹر بھی بخار میں مبتلا ہوئے جنہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق بدھ کو چھ کھلاڑیوں نے ’آپشنل‘ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اُن کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان سمیت ریزرو کھلاڑی محمد حارث اور زمان خان شامل تھے۔دوسری جانب گرین شرٹس نے میچ سے ایک دن قبل بھی بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں خوب پریکٹس کی اور پی سی بی کی جانب سے شیئر کیے گئے میڈیا میں تمام کھلاڑی ہشاش بشاش اور تازہ دم نظر آئے۔خیال رہے پاکستان نے اب تک اس میگا ایونٹ میں تین میچ کھیلے ہیں جن میں گرین شرٹس کو دو میچوں میں کامیابی اور ایک میں ہار ہوئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دبئی: پاکستانی کِک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردن کے کھلاڑی کو ہرا دیا

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی نے چھ وکٹوں سے میدان مار لیا

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاک بھارت تناؤ کے سبب ازبکستان منتقل

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی