پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے 72گھنٹے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں فیک نیوز ہیں، سوشل میڈیا پر ’’اے وائے ایم‘‘ نامی اکاؤنٹ نے فیک نیوز چلائی۔سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہذرائع کے مطابق اکاؤنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک کا ہے، ایکس اکاؤنٹ پردعویٰ کیا گیا ایئرپورٹ پر مسافروں کو 72 گھنٹے رُکنا ہوگا، سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کی۔فیک نیوز پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تمام ایئرپورٹس پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔