کُرم جل رہا ہے، 80 لوگ قتل ہوگئے، حکومت خیبرپختونخوا لاپتا ہے: بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کُرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ضلع کُرم جل رہا ہے، 3 دن میں 80 لوگ قتل ہوگئے لیکن صوبائی حکومت لاپتا ہے۔ بلاول بھٹو نے واضح کر دیا کہ امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں، مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے تھے۔بعد ازاں، گزشتہ روز جھڑپوں میں شدت آگئی تھی، فائرنگ کے واقعات میں مزید 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے تنازعات کے خاتمے کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ کُرم میں سب سے بڑا مسلئہ اراضی تنازعات کا ہے، کُرم تنازعات کے حل کے لیے اعلی سطح کمیشن قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ کُرم میں رونما ہونے والے تمام واقعات پر رپورٹ بنا کر وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلی حکام کو پیش کریں گے، اس سے قبل جتنے کمیشن اور کمیٹیاں بنائی گئیں تھیں وہ کسی نہ کسی ایک فریق کو قبول نہیں ہوتی تھیں۔مزید کہنا تھا کہ اس دفعہ فریقین کی مرضی کے مطابق کمیشن بنائیں گے، جو سب کو قابل قبول ہوگا۔آج حکومت خیبر پختونخوا کے وفد نے ضلع کرم میں 2 گروہوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، کارکنان کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اٹک میں

لاسٹ کال ،لاسٹ فال میں تبدیل ہوگئی،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ،اسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت،سینکڑوں کارکن گرفتار

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، بشریٰ بی بی اور علی امین کی قیادت میں قافلہ اٹک میں

اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

طالبعلم کے اغوا کیخلاف پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کرم میں فریقین کے درمیان سیزفائر ہوگیا

کُرم جل رہا ہے، 80 لوگ قتل ہوگئے، حکومت خیبرپختونخوا لاپتا ہے: بلاول بھٹو

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے پنجاب کی حدود میں داخل

لائیو: پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا سے آنے والے تمام قافلے پنجاب کی حدود میں داخل

لائیو: اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ

بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اگر تحریک انصاف اپنا بہتر مستقبل چاہتی ہے تو ان کو پی ٹی آئی پرامن بننا ہوگا،ناصر شاہ

عوام کو بیوقوف بنایا جارہا،عوام کو سڑکوں پر لاکر خود بھاگ جاتے ہیں،مصدق ملک

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد اور لاہور کی صورتحال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی