حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام کے ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری ہوگا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔خیبر پختوانخوا سے پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ پنجاب کے حدود میں داخل خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والا قافلہ پنجاب کے حدود میں داخل ہو گیا ہے۔قافلے کی قیادت وزیراعلی علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔ کے پی کا قافلہ اٹک کے مقام پر موجود ہیں۔ غازی بھروتہ کے مقام پر موٹروے مکمل طور پر بند ہے۔ کنٹینڑز غازی بھروتہ پل پر کنٹنرز رکھ کر موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ راستوں کی بندش پر معذرت خواہ ہیں: امیر مقاموفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک میں راستے بند ہیں اس پر وہ قوم سے معذور خواہ ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ ملک میں راستوں کی بندش کے اصل ذمہ دار ’انتشاری ٹولہ‘ ہے۔ ’انتشار سب سے زیادہ کے پی سے ہو رہا ہے۔ ایک انتشاری ٹولے کے مقاصد کچھ اور ہیں اور ان کے مقاصد ہی پاکستان بند کرنا ہے۔‘وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولے کا کام ہی پاکستان کو لاک ڈاؤن کرانا ہے۔امیر مقام نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پہلے بھی اسلام آباد آئے تھے لیکن سلمانی ٹوپی پہن کر واپس پشاور سے برآمد ہوئے تھے۔’کرم میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، لیکن وزیراعلی کے پاس وقت ہی نہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کی ترجیحات ہی کچھ اور ہیں۔‘فیض آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد کے مقام پر سڑکوں پر نکل آئے۔کارکنان سڑکوں پر نکل کر اسلام آباد ڈی چوک کی طرف جانے لگے تو پولیس نے ان پر شیلنگ کرکے ان کو منتشر کر دیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنمام شہریار ریاض اور عاطف ریاض کی قیادت میں نوجوانوں کا قافلہ سینٹورس کے قریب پہنچ گیا۔قافلے پر پولیس نے شیلنگ کی اور انہیں منتشر کر دیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے این اے 53 سے ٹکٹ ہولڈر کرنل اجمل صابر راجہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں قافلہ پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں قافلہ پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔وزیر اعلٰی صوابی سے کارکنوں کو لیڈ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔صوبائی وزرا اور دیگر صوبوں سے ارکان پارلیمان کا قافلہ صوابی پہنچ چکا ہے۔تمام قافلے صوابی کے مقام پر وزیراعلی کا انتظار کریں گے جہاں سے پھر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا ’جعلی حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ مطالبات پورے کر لیں ورنہ بنگلہ دیش جیسی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔‘