پی ٹی آئی کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، عرفان صدیقی


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے،مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ “سیاسی جماعت” کہلانے کا حق رکھتا ہے؟انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو؟۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ لاشیں اٹھاتی اور جنازے پڑھتی ریاست نے آئینی رد عمل دیا تو فسادی گروہ مظلومیت کی چادر اوڑھ کر” سیاسی حقوق” کا واویلا شروع کر دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے۔ مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی آج کریں یا کل، فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا بد امنی، لاقانونیت، فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ، “سیاسی جماعت” کہلانے کا حق رکھتا ہے؟اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے ، عرفان صدیقیانہوں نے کہا کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو، فائرنگ کی ہو، آنسو گیس پھینکی ہو، نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہو؟ پی ٹی آئی 9 مئی 2023 کے بعد ہر گز سیاسی جماعت نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

پی ٹی آئی کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، عرفان صدیقی

جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کا پاکستان میں نہ کھیلنے کا معاملہ, آئی سی سی کا اہم اجلاس طلب

لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

مریم نواز مری پہنچ گئیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی

اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

ہڈی ٹوٹ جانے سے متعلق وہ عام غلط فہمیاں جو فریکچر ہونے کے باوجود آپ کو بے خبر رکھتی ہیں

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت نہ ہو سکی ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی