بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کی موجودگی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہتر ین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان بیلا روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے وفد کے ساتھ مختلف یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اور 8 سال بعد بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔ صدر بیلاروس پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات مفید رہی۔ دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ جبکہ بیلاروس کے ساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے لیکن خفیہ ہاتھ نہیں ہونے دے رہا ، وزیر داخلہاس سے قبل بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کو بہترین دوست ملک سمجھتا ہے۔ اور پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ہمیں سفارتکاری میں تعمیری اقدامات کو آگے بڑھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔ اور مذاکرات میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مثبت سوچ کا معترف ہوں۔ 30 سال قبل پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان اور بیلاروس کے وفود کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2025 سے2027 کے درمیان روڈ میپ طے کیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا۔وزارت تجارت اور بیلاروسی وفد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ وزارت تجارت اور بیلاروسی اینٹی مناپلی ریگولیشن میں مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

مریم نواز مری پہنچ گئیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی

اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت نہ ہو سکی ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

اسلام آباد: پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

سونے سے پہلے اخروٹ چبا کر دودھ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں اس عادت کے 6 کرشماتی فائدے

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی