ہڈی ٹوٹ جانے سے متعلق وہ عام غلط فہمیاں جو فریکچر ہونے کے باوجود آپ کو بے خبر رکھتی ہیں


Getty Imagesکسی بھی حادثے یا چوٹ لگنے کی صورت میں دل کو ہولانے والا پہلا خیال عموماً یہی آتا ہے کہ کہیں ہڈی فریکچرنہ ہو گئی ہو اور پھر شدید درد نہ ہو تو بعض اوقات ہم اس اطمینان میں آ جاتے ہیں کہ جوڑ ہڈی سب سلامت ہیں۔تاہم یاد رکھیں فریکچر بعض اوقات اذیت ناک درد کا سبب نہیں بن سکتے اورعین ممکن ہے کہ بعض فریکچر آپ کو حرکت کرنے سے بھی نہ روکیں۔ تو پھر ہمیں کسی بھی چوٹ لگنے کی صورت میں فریکچر سے متعلق کن علامات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔اس تحریر میں ہم ہڈیوں کے ٹوٹنے سے متعلق کچھ غلط فہمیوں سے متعلق بات کریں گے۔پہلی غلط فہمی: اگر متاثرہ حصے کو حرکت دے سکیں تو ہڈی سلامت ہےفرض کریں کہ سیڑھیاں چڑھتے، کھیلتے کودتے،بائیک پر سے گرنے سمیت کسی بھی وجہ سے آپ کے پاؤں، ہاتھ یا بازو پر شدید چوٹ لگی ہو اور آپ درد سے کراہ رہے ہوں تو پہلا سوال جو آپ سے پوچھا جائے گا وہ یہ ہو گا کہ کیا آپ اسے (چوٹ کی جگہ کو) حرکت دے سکتے ہیں؟ اگر آپ اسے حرکت دے سکتے ہیں تو ہڈی نہیں ٹوٹی۔‘لیکن حقیقت اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے اور آپ کبھی کبھی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو حرکت دینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔اس لیے شدید چوٹ کی جگہ کو (درد کے باوجود) حرکت دینا فریکچر نہ ہونے کی ضمانت نہیں۔ فریکچر کی تین اہم ترین علامات میںشدید دردچوٹ کی جگہ سوجن اورہڈیوں کی شکل میں تبدیلی شامل ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہڈیوں کا تقریباً 90 ڈگری تک پھیل جانا یا جلد میں گھسنا ایسی علامات ہیں جو فریکچر کی تصدیق کرتی ہیں۔ ایک اور نشانی یہ ہے کہ فریکچر کے دوران اسے ہلانے سے ایسی آوازیں صاف سنائی دیتی ہیں جیسے انگلیوں کے چٹخانے کی صورت میں مخصوص آواز ہم سنتے ہیں۔غلط فہمی نمبر 2: اگر فریکچر ہوتا تو نا قابل برداشت درد ہوتاکیا آپ نے کچھ لوگوں سے سنا کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور زمین پر گر پڑے اور پھر اسی دن سکیٹنگ، چہل قدمی، یا یہاں تک کہ اپنے ڈانس جیسی معمول کی سرگرمیاں بھی کیں۔ اور سمجھ ہی نہ سکے کہ ان کو فریکچر ہو گیا ہے۔ آپ کو یہ بات شاید کہانی لگ رہی ہو لیکن ایسا بھی ہوتا ہے۔یہ سچ ہے کہ فریکچر عام طور پر شدید درد کا باعث بنتا ہے، اور بعض اوقات یہ تکلیف دہ ہوتا ہے، لیکن اگر فریکچر معمولی ہے یا ہیئرلائن ہے تو ہو سکتا ہے وہ آپ کو محسوس نہ ہو۔لیکن جیسے ہی آپ کو فریکچر ہونے کا شبہ ہو تو آپ کو بلاتاخیر ماہر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے، تاکہ وہ ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو مناسب سپلنٹ (لکڑی کی پٹی) کے ساتھ ان کی درست جگہ پر بٹھا سکے۔یہاں تک کہ وہ ٹھیک نہ ہو جائیں۔ اور دوسری جانب انفیکشن جیسی پیچیدگیوں سے بھی بچا جا سکے بصورت دیگر فریکچر کی جگہ پر ہڈیوں کا مستقل بگاڑ بھی ہو سکتا ہے۔تاہم فریکچر اور درد کے درمیان ایک اور عجیب تعلق بھی ہے۔آپ کو فریکچر کے دوران درد محسوس نہیں ہوسکتا تاہم کئی افراد ایسے ہیں جن کو فریکچر کے مقام پر کئی سال تک درد رہا۔2015 میں، ساوتھمپٹن یونیورسٹی کے محققین نے بائیو بینک چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے ذریعے تقریباً پانچ لاکھ ایسے بالغ افراد کا ڈیٹا جمع کیا جن کے بازو، ٹانگ، ریڑھ یا کولہوں کی ہڈی میں ماضی میں فریکچر ہوا تھا۔ان میں سے دیگر افراد کے مقابلے میں کئی دہائیوں تک جسم میں دائمی درد کی شکایت کا سامنا رہا۔ لیکن گھبرائیے نہیں، خوش قسمتی سے اس قسم کا درد عام نہیں۔تیسری غلط فہمی: صرف بزرگ خواتین آسٹیوپوروسس کی وجہ سے فریکچر سے محتاط رہیںیہ درست ہے کہ نوجوان خواتین کے مقابلے میں بڑی عمر کی خواتین کو فریکچر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے کیونکہ وہ ہارمونل تبدیلیوں سے گزر رہی ہوتی ہیں اور مینو پاز کے باعث ان کی ہڈیاں متاثر ہو رہی ہوتی ہیں۔ اور پھر آسٹیوپوروسس بار بار ہونے والے فریکچر کا باعث بنتا ہے۔امریکن سینٹرز فار میڈیکیئر (Medicare) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سفید فام خواتین میں کولہوں کی ہڈی ٹوٹنے کے واقعات سیاہ فام خواتین کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔محققین نے سیاہ فام خواتین کی ہڈیوں کی مضبوطی کو کئی عوامل سے منسوب کیا۔جو لوگ کبھی سگریٹ نہیں پیتے انھیں بھی پھیپھڑوں کا کینسر کیوں ہو جاتا ہے؟کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟’میری ہڈیاں 100 بار ٹوٹ چکی ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ شیشے کی بنی ہیں‘کمر درد کے بارے میں کب پریشان ہونا چاہیے اور کب نہیں؟ان میں سے ایک یہ ہے کہ سیاہ فام والی خواتین میں بچپن میں ہڈیوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ سیاہ فام خواتین میں ہڈیوں کے ٹوٹنے اور بننے کی شرح کم ہوتی ہے اور ہڈیوں کو تبدیل کرنے اور دوبارہ پیدا کرنے کی ذیادہ صلاحیت نے عمر کے ساتھ ہڈیوں کا بڑے پیمانے پر نقصان کے عمل کو سست کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔تاہم، سیاہ فام خواتین بھی آسٹیوپوروسس سے محفوظ نہیں ہیں، وہ اس بیماری کے لیے کم حساس ہوتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پچاس سال سے زائد سیاہ فام خواتین میں سے پانچ فیصد آسٹیوپوروسس کا شکار ہیں۔اور اس تعداد نے کچھ لوگوں کو سیاہ فام خواتین میں ہڈیوں کی کثافت کی پیمائش کے لیے مزید درست ٹیسٹ کرانے پر توجہ مبذول کروائی ہے۔غلط فہمی نمبر چار: پیر ٹوٹ جائے تو ڈاکٹر کے پاس جانا بیکار ہےGetty Imagesیاد رکھیں اگر آپ کا پیر ٹوٹ گیا ہے تو آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے، چاہے وہ فریکچر والی جگہ پر پلاسٹر لگانا ضروری نہ بھی سمجھے۔طبی ٹیم کو فریکچر کی نوعیت اور جگہ کا تعین کرنا چاہیے تاکہ طویل مدت میں درد کے تسلسل یا پاؤں میں ایسی خرابی پیدا ہونے سے بچا جا سکے جو بعد میں جوتے پہننے کو تکلیف دہ بنا سکتی ہے یا ہڈیوں کے آسانی سے فیوز نہ ہونے سے ہو سکتا ہے۔ عمر کے ساتھ گٹھیا کا باعث بنتا ہے۔اگر فریکچر کے بعد پیر کو غلط زاویہ پر جھکایا جاتا ہے تو اسے مسلسل علاج یا سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔پیر ٹوٹنے کی زیادہ تر صورتوں میں ایک چپکنے والا مخصوص ٹیپ رکھا جاتا ہے جو ٹوٹے ہوئے پیر کو دائیں یا بائیں جانب اس کے ساتھ والے پیر سے جوڑتا ہے، اور اسے سٹیل کے ایک خاص جوتے میں رکھا جاتا ہے۔ فریکچر کو ٹھیک ہونے میں عام طور پر چار سے چھ ہفتے لگتے ہیں۔پاؤں کے انگوٹھے کا فریکچر دوسری انگلیوں کے مقابلے زیادہ سنگین ہوتا ہے اور بعض اوقات متاثرہ انگلی کو حرکت سے روکنے کے لیے مخصوص پٹی (سپلنٹ) کی ضرورت پڑسکتی ہے جسے ٹانگ کے پٹھوں تک پھیلا کر ایک چپکنے والی ٹیپ لگائی جاتی ہے۔ اور دو یا تین ہفتوں تک اس کو ایسے ہی رکھا جاتا ہے۔خوش قسمتی سے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کا امکان دوسری انگلیوں کے مقابلے میں آدھا ہوتا ہے۔اگر پیر کے پنجے کی ہڈیوں کے اس حصے میں فریکچر ہو جو انگلیوں کے بالکل نیچے ہوتا ہے تو یہ ہڈیاں ایک دوسرے میں دھنس سکتی ہیں۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ یہ ہڈیاں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں۔مگر 80 فیصد واقعات میں یہ ٹوٹنے کے بعد بھی اپنی جگہ پر رہتی ہیں اور پنجے کا جالا بنا رہتا ہے۔تاہم اگر ایسے زخم ہوں جو کمپاؤنڈ فریکچر کی نشاندہی کرتے ہوں یا ہڈیوں کو ان کی صحیح جگہ پر واپس لانا مشکل ہو، جیسا کہ اکثر انگوٹھے کے نیچے میٹاٹرسل ہڈیوں میں ہوتا ہے تو معالج کے پاس فوری جانا ضروری ہے۔چھوٹی انگلی کے نیچے میٹاٹرسل فریکچر میں بعض اوقات سرجری یا سپلنٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔باریکیوں میں جائے بغیر یہ یاد رکھیں کہ چاہے آپ کو مرہم پٹی یا پلاستر کی ضرورت ہو یا نہ ہو، اگر آپ کا پیر ٹوٹا ہے تو ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے۔ اگر ڈاکٹر سمجھے کہ پاؤں میں کوئی سنگین فریکچر نہیں تو وہ ٹوٹے ہوئے پیر کو جگہ پر رکھنے کے لیے پٹی باندھ سکتی ہے۔غلط فہمی نمبر پانچ: ٹھیک ہونے کے بعد ہڈیاں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیںGetty Imagesشفا یابی کے مرحلے کے دوران فریکچر ایریا کے گرد اس کی حفاظت کے لیے ہڈیوں کے بہت سخت ٹشو بنتے ہیںکم از کم طویل مدت کے دورانیے میں اس مفروضے کو مبالغہ آرائی پر مبنی اور ایسا بیان سمجھا جا سکتا ہے جس پر یقین کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ تاہم مختصر مدت میں اس میں کچھ سچائی ہوسکتی ہے۔شفا یابی کے مرحلے کے دوران اس کی حفاظت کے لیے فریکچر ایریا کے گرد ہڈیوں کے بہت سخت ٹشو بنتے ہیں۔ لہذا شفا یابی کے عمل کے آغاز کے چند ہفتوں بعد فریکچر کی جگہ ہڈیاں ان ہڈیوں سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں جو ٹوٹی نہیں تھیں۔لیکن چند سالوں کے بعد ہڈیوں کا یہ ٹھوس ٹشو غائب ہو جاتا ہے، اور اس کی جگہ نئی ہڈی لے لی جاتی ہے، لیکن یہ اردگرد کی ہڈیوں سے زیادہ مضبوط نہیں ہوتیں۔’میری ہڈیاں 100 بار ٹوٹ چکی ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ شیشے کی بنی ہیں‘کمر درد کے بارے میں کب پریشان ہونا چاہیے اور کب نہیں؟کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟جو لوگ کبھی سگریٹ نہیں پیتے انھیں بھی پھیپھڑوں کا کینسر کیوں ہو جاتا ہے؟حمل کے دوران خواتین کے دماغ میں ہونے والی پُراسرار تبدیلیاں جو جذبات اور یادداشت کو متاثر کرتی ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈسپرین گولی کی کپڑوں کی دھلائی میں حیران کن نتائج کا انکشاف

انسٹا گرام صارفین کو بڑی سہولت فراہم

ہڈی ٹوٹ جانے سے متعلق وہ عام غلط فہمیاں جو فریکچر ہونے کے باوجود آپ کو بے خبر رکھتی ہیں

زمین اپنے گرد گھومنے والے ’’دوسرے چاند‘‘ کو الوداع کہنے کو تیار

وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں کیسے بدل سکتے ہیں؟ جانیے

وائس نوٹ کو پڑھ کیسے سکتے ہیں؟ واٹس ایپ نے طریقہ بتا دیا

سونے سمیت قیمتی دھاتوں کے حصول کی کوشش میں کچرے کے ڈھیروں پر سُلگتی زندگیاں

آخری سٹیج کے کینسر کے علاج میں دیسی غذا کا کردار: سدھو کے دعوؤں سے ڈاکٹرز متفق کیوں نہیں؟

کیمرے سے متعلق واٹس ایپ کا اہم فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ سروسز متاثر، وجہ کیا؟

اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا ریپ کروایا‘

بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

بدنام زمانہ ’پارٹی ٹاؤن‘ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ’کبھی غور ہی نہیں کیا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے‘

فیملی تھیراپی کیا ہے اور عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ اس کا حصہ کیوں بنے؟

کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی