پانامہ سکینڈل، جماعت اسلامی کی درخواست آئینی بینچ نے نمٹا دی


سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے پانامہ اسکینڈل معاملے پر جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی۔دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے کہ پانامہ میں مخصوص کیس میں جے آئی ٹی بنائی گئی،علم نہیں پانامہ اسکینڈل کے باقی مقدمات کدھر گئے۔وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ یہی ہمارا موقف ہے باقی کیسز کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب کو اس سلسلے میں کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسک مثال ہے، جسٹس منصور علی شاہجسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب کسی معلومات پر بھی ایکشن لے سکتا ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ نیب کا اختیار ترامیم کے بعد کم ہوگیا ہے، نیب نئی ترامیم کے مطابق ہی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ نیب ہماری درخواست پر پانامہ کی تحقیقات کرے، پانامہ پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی مثال موجود ہے۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کس کیس میں کیا ہوا عدالت کا اس سے تعلق نہیں ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پانامہ اسکینڈل میں جے آئی ٹی کس قانون کے تحت بنائی گئی تھی۔جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں بدھ کو بھی چھٹی کا اعلانوکیل جماعت اسلامی نے بتایا کہ پانامہ اسکینڈل میں جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ نیب سے داد رسی نہ ہو تو سپریم کورٹ کے بجائے ہائیکورٹ جائیے گا۔آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکی صدر کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

راولپنڈی پولیس کا شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، 400 گرفتار

فٹبال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے ریفری کو تھپڑ رسید کردیا

علیزے شاہ کے رنگ ڈھنگ ہی تبدیل ہو گئے

دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

راولپنڈی پولیس کا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن

پانامہ سکینڈل، جماعت اسلامی کی درخواست آئینی بینچ نے نمٹا دی

رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بشریٰ بی بی نےعمران خان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی،فیصل واوڈا

گرفتار لوگوں میں سے کچھ دہشت گرد ہیں، رانا ثنا اللہ

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی دونوں فرار ہیں، محسن نقوی

پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں آگ لگانا چاہتےتھے، وزیر اطلاعات

بشریٰ بی بی کا ڈرائیور پولیس نے گرفتار کر لیا

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور دھرنے سے فرار، کارکن بھی تتر بتر

قانون نافذ کرنے والے ادارے پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیلرز تک بلا تعطل نقل و حمل یقینی بنائیں،اوگرا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی