سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے، میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔بشریٰ بی بی نےعمران خان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی،فیصل واوڈاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اُسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کےلیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔