بنگلہ دیش نے 50 برس بعد پاکستان کے ساتھ براہ راست تجارت بحال کر دی


بنگلہ دیش کی وزارت خوراک نے پاکستان کے ساتھ 50 برس بعد براہ راست دوطرفہ تجارت کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اگلے ماہ پاکستان سے 25 ہزار ٹن چاول درآمد کرے گا۔گذشتہ برس اگست میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دو ملاقاتیں کی ہیں۔بین الاقوامی تعلقات کی ماہر امینہ محسن نے عرب نیوز کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کی بحالی بنگلہ دیش کا اہم اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے تعلقات کو متنوع بناتے ہیں لیکن اس وقت انڈیا ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ اس تناظر میں پاکستان سے چاول درآمد کرنا بہت اہم ہے۔‘حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ اور انڈیا کی طرف جھکاؤ رہا۔ وہ طلبا تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد انڈیا فرار ہو گئیں جس کے بعد انڈیا اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں سرد مہری آئی۔امینہ محسن کے مطابق ’ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھا رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ 1971 کی جنگ کا معاملہ بھی حل ہونا چاہیے جس نے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔‘ڈھاکہ میں سنٹر فار پالیسی ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام معظم نے کہا کہ ’اس وقت بنگلہ دیش کی منڈی میں چاول کا بحران ہے اور ہمیں مسابقتی قیمت پر مختلف ذرائع سے چاول حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس صورتحال میں ایک نئے ذریعے سے چاول حاصل کرنا مثبت اقدام ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ تجارت کی بحال کے بعد دونوں ممالک کو دیگر شعبوں میں بھی تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کارروائیاں،7 خوارج ہلاک

پاکستان ،آذربائیجان تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں،وزیراعظم

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ڈی آئی خان میں دو مختلف کارروائیوں میں سات شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں لوگ شریک

بنگلہ دیش نے 50 برس بعد پاکستان کے ساتھ براہ راست تجارت بحال کر دی

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خارجی ہلاک

وزیر اعظم نے ڈیامر بھاشا ڈیم متاثرین کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی

پاکستان کا جدید اور مہنگا ترین گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ’ایک معمہ‘

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بیدخل

رمضان کی آمد ، منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں

پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ، طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند

اوورسیز پاکستانی ناراض نہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں: وزیر خزانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی