اوورسیز پاکستانی ناراض نہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں: وزیر خزانہ


پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کی باتوں میں حقیقت نہیں، ملک میں ریکارڈ ترسیلات زر آ رہی ہیں۔اتوار کی صبح لاہور میں میراتھن کے آغاز سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریئل سٹیٹ کے شعبے پر نظر ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے مگر افواہیں اور سٹہ بازی نہیں چلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اصل کنسٹرکشن انڈسٹری اور تعمیراتی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ’ٹرانزیکشن کاسٹ کے معاملے کو بھی دیکھیں گے۔‘وزیر خزانہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ابھی میں سعودی عرب سے ہو کر آیا ہوں، ابھی میں دبئی میں تھا، واشنگٹن میں تھا اور کچھ دیگر ملکوں کے دارالحکومتوں سے ہو کر آیا ہوں، وہاں پاکستانیوں سے ملاقاتیں ہوئیں، کہیں کوئی نارضی نظر نہیں آئی۔‘محمد اورنگزیب نے کہا کہ جس طرح ریمٹینسز آ رہی ہیں، اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو بھی کامیابی ملی ہے، ’پاکستانی ڈائسپورا ملک کی جس طرح سے مدد کر رہے ہیں ہم اس کے لیے ان کے بہت مشکور ہیں۔‘وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ترسیلات زر بڑھیں گی اور گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گی۔خیال رہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے جنوری 2025 کے دوران بھیجے گئے ترسیلات زر میں 25.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔پاکستان کی معیشت کو دباؤ سے نکالنے کے لیے ترسیلاتِ زر پر انحصار رہتا ہے۔ فائل فوٹو: اے پی پیسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں 3.0  ارب ڈالر کی آمد درج  کی گئی جو کہ پچھلے سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 25.2 فیصد زیادہ ہے۔بیرون ملک مقیم کارکنوں نے جولائی تا جنوری مالی سال 2025  کے دوران مجموعی طور پر 20.8 ارب ڈالر ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجے جولائی تا جنوری 2024 کے دوران موصول شدہ  15.8  ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7  فیصد زیادہ ہے۔جنوری 2025ء   کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (298.5  ملین ڈالر) سے آئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خارجی ہلاک

وزیر اعظم نے ڈیامر بھاشا ڈیم متاثرین کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی

پاکستان کا جدید اور مہنگا ترین گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ’ایک معمہ‘

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بیدخل

رمضان کی آمد ، منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں

پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ، طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند

اوورسیز پاکستانی ناراض نہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں: وزیر خزانہ

بجٹ کی تیاری شروع کر دی ، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے پر غور کرینگے ، وزیر خزانہ

چیف جسٹس نے ہمیں سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر

چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، صدر مملکت

جب تک اسلام آباد پر چڑھائی ہوتی رہے گی ملک ترقی نہیں کرے گا: وزیراعظم

مغربی ہوائوں کا سسٹم کل ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

برطانیہ کا روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ، ٹرمپ سے ملاقات میں یوکرین کی خود مختاری پر بات کروں گا: برطانوی وزیراعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی