
وفاقی وزیرامورکشمیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ڈیامر بھاشا ڈیم متاثرین کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی۔ گلگت بلتسان کےعلاقے چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں گلگت بلتستان کی ترقی کےلیےکوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکےعوام کو بجلی اور آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےعوام کی وطن عزیزکےلیے بہت قربانیاں ہیں۔انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ عید کےبعد دانش سکول کا افتتاح کیا جائے گا، دیامر بھاشا ڈیم کےمتاثرین کےمطالبات حل کیے جائیں گے، وزیراعظم نے دیامربھاشا ڈیم متاثرین کے مطالبات پر خصوصی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیرامورکشمیر نے مزید کہا کہ دیامربھاشا ڈیم متاثرین کےمسائل کا احساس ہے، ڈیم متاثرین کےجائزمطالبات حل کریں گے، یقین دلاتا ہوں سنجیدگی سےمسائل کا حل نکالیں گے۔