شاہ رخ خان نے وراٹ کوہلی کو ’بالی وُڈ کا داماد‘ کیوں کہا؟ 


انڈیا میں کرکٹ اور بالی وُڈ کا گہرا رشتہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی جھلکیاں وقتاً فوقتاً دیکھنے کو مل رہی ہوتی ہیں۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کئی ٹیموں کے ملکیت بھی بالی وُڈ شخصیات کے پاس ہے۔ اسی طرح سے بالی وُڈ اور کرکٹ ستاروں کی آپس میں رشتہ داریاں بھی ہیں۔شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور معروف کرکٹر وراٹ کوہلی کا آپس میں بڑا یارانہ ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ دونوں اپنے اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں کہا ہے کہ ’وراٹ کوہلی ہمارے داماد ہیں۔‘سٹار سپورٹس کے ایک شو میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں بتایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں اس کے ساتھ لمبا وقت بیتاتا ہوں، میں بس یہ کہوں گا کہ مجھے اس سے محبت ہے، میں تو اسے داماد کہتا ہوں، وہ بالی وُڈ والوں کا داماد ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’دوسروں کھلاڑیوں کے مقابلے میں اسے زیادہ جانتا ہوں، میں وراٹ اور انوشکا کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے، میں اُنہیں اُس وقت سے جانتا ہوں جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے اور میں انوشکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا، تو وہ ہمارے ساتھ وہ کئی دن گزار چکا ہے، ہماری بہت دوستی ہو گئی تھی۔‘اسی انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کو اپنی فلم ’پٹھان‘ کے گانے کے کچھ ڈانسنگ سٹیپس سکھائے۔    View this post on Instagram           A post shared by Shah Rukh Khan (@srkking555)انہوں نے کہا کہ ’میں نے اُسے ’پٹھان‘ فلم کے ٹائٹل سونگ کے ڈانس سٹیپس سکھائے، میں نے اُسے انڈیا کے ایک میچ میں دیکھا، وہ رویندرا جدیجہ کے ساتھ ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا تھا بلکہ وہ دونوں وہ ڈانس سٹیپ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، مجھے بہت افسوس ہوا کہ وہ دونوں وہ سٹیپس بہت خراب طریقے سے کر رہے تھے، میں نے ان سے کہا، آؤ میں تمہیں صحیح طریقے سے سکھا دوں تاکہ اگلے ورلڈ کپ اور دیگر چیمپئن شپ میں جب بھی تم ڈانس کرو، کم از کم مجھے کال کر کے پوچھ تو لو کہ یہ سٹیپس کیسے کرنے ہیں۔‘ یاد رہے کہ انوشکا شرما نے سنہ 2008 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ’جب ہیری میٹ سیجل‘، ’جب تک ہے جان‘، ’زیرو‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ساتھ نظر آئے۔انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے اس وقت ڈیٹنگ شروع کی جب انوشکا اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں تاہم دونوں دسمبر سنہ2017 میں اٹلی کے علاقے ٹسکنی میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اب ان کے دو بچے وامیکا اور اکئی کوہلی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

62 سالہ اداکارہ نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزازحاصل کر لیا

معروف اداکارہ کومل عزیز کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے

ایک بہانے بنا رہی اور دوسری بدتمیزی کر رہی ہے۔۔ ترک انفلوئنسر اور ماریہ بی کی لڑائی میں نادیہ خان کود پڑیں ! دونوں کو کھری کھری سنا دیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی