ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس گزر گے


اپنے مخصوص مزاحیہ سٹائل اور مزاح کی بدالت لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے برجستہ جملوں کے بے تاج بادشاہ، سٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببوبرال کو دنیا چھوڑے 14 برس بیت گئے۔ ببو برال کو سٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سٹیج ڈرامے لکھے، ہدایات کاری کی اور بطور گلوکار اپنا ایک البم بھی ریکارڈ کرایا، ببو برال اور مستانہ کی جوڑی نے کئی لازوال سٹیج ڈرامے کئے۔ایوب اختر المعروف ببو برال گوجرانوالہ کے قصبے گکھڑ منڈی میں 1959ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984ء میں لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔تین عشروں پر محیط زندگی میں ببوبرال نے بھرپورعروج دیکھا، مزاحیہ فنکار نے 20 فلموں میں بھی کام کیا، ببو برال کو لاہور متعارف کرانے میں مرحوم اداکار فخری احمد کا اہم کردارتھا۔ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011ء کو 51 برس کی عمرمیں دنیا فانی سے کوچ کرگئے، منفرد اندازی اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی