اسٹار لنک کو بنگلادیش میں کام کرنے کی اجازت مل گئی


بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارلنک کے لائسنس کی منظور ی دے دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے بعد بنگلادیش جنوبی ایشیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی اسٹارلنک اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ محد یونس کے خصوصی معاون برائے ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض احمد طیب نے کہا کہ اسٹارلنک کی بنگلادیش میں آمد ایک عوامی مطالبہ بن چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جولائی میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کی جانب سے بار بار انٹرنیٹ بندش کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف ایڈوائزر کا مقصد یہ بھی تھا کہ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ بنگلادیش سرمایہ کاری کے لیے ایک سازگار ملک ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں، جزیروں، دشوار گزار پہاڑی خطوں اور قدرتی آفات کا شکار ساحلی علاقوں میں بلا تعطل اور معیاری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنا ایک اہم چیلنج ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

اسٹار لنک کو بنگلادیش میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

موٹورولا کے نئے اسمارٹ فون نے دھوم مچا دی

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

اچھی تصاویر کیلئے مہنگا موبائل ضروری نہیں

کم قیمت میں نئی الیکٹرک کار متعارف

چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

کیا آپ کو معلوم ہے بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ایپل کا امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

ایپل نے امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی