سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہدایات جاری


خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خدشے کے باعث نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائئزری جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سرکاری ادارے اور حساس انفرا اسٹرکچر سائبر حملوں کے ہدف ہوسکتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا کے شعبے سائبر حملوں کا شکار ہوسکتے ہیں، اسپیر فشنگ، مالویئر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔حملہ آور اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، پاکستان میں اسٹریٹیجک انفرا اسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے، فنانشل اداروں اور بینکنگ سسٹم میں سائبر خطرات میں اضافہ ہوا، نیشنل سرٹ کی حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے سیاسی عدم استحکام اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ادارے فوری طور پر اپنے سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ کروائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹے تک بجلی منقطع رہنے کا معمہ

آئندہ ماہ کن موبائل صارفین کیلئے واٹس ایپ کی سہولت میسر نہیں ہوگی؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ویران جزیرے پر دو صدیوں تک زندہ رہنے والی پراسرار بکریاں

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہدایات جاری

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

اسٹار لنک کو بنگلادیش میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

موٹورولا کے نئے اسمارٹ فون نے دھوم مچا دی

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

اچھی تصاویر کیلئے مہنگا موبائل ضروری نہیں

کم قیمت میں نئی الیکٹرک کار متعارف

چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی