بھارت کی جانب سے اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی کا خدشہ ہے: عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مستند اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی کارروائی کیلئے پہلگام واقعے سے جڑے بےبنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنائےگا، پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی بھارتی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، جنگ سے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف بھارت پر عائد ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی سچائی کا پتہ لگانے اور محرکات جاننےکیلئے کھلے دل سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار ہونا بذات خود بھارت کے اصل مقاصدکو بےنقاب کرتا ہے، پاکستان خود گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا اپنے طور پر مدعی، منصف اور جلادکا کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا سیاسی مقاصدکیلئے عوامی جذبات کو بھڑکانا افسوس ناک ہے، بھارت نے خود تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو خطے اور دنیا کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیا کے ساتھ ’لفظی جنگ‘ کے اثرات؟

سپریم کورٹ میں نوکریوں کا اعلان

انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: پاکستانی وزیر اطلاعات

پاکستان کا خوف، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے قریب آ کر واپس فرار

بڑے صوبائی اخراجات، 11واں این ایف سی لانے کا حکومتی فیصلہ

بنوں میں دہشتگرد حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی

بھارت کی جانب سے اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی کا خدشہ ہے: عطا تارڑ

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو کھیل سمجھ لیا ہے‘

انڈیا پہلگام کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی