میٹا نے اے آئی ڈویلپرز کے لیے نیا "لاما API" ماڈل متعارف کرا دیا


فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ایک نیا "لاما اے پی آئی” ماڈل متعارف کرایا ہے تاکہ کمپنیاں اور ڈویلپرز آسانی سے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پروڈکٹس بنا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میٹا نے اپنی پہلی اے آئی ڈویلپر کانفرنس میں کیا۔ میٹا چاہتی ہے کہ اے آئی ڈویلپرز اس کے لاما ماڈل کو استعمال کریں، اس لیے اس نے ایک آسان اے پی آئی متعارف کیا ہے۔میٹا کا مقصد ہے کہ اس کے صارفین اے پی آئی کی مدد سے کم وقت اور کم خرچ میں اے آئی پروڈکٹس بنا سکیں، میٹا کا ماننا ہے کہ ’لاما اے پی آئی‘ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی دنیا میں مقابلے کے رجحانات اور نئے ماڈلز کی ترقی کو فروغ دے گی۔لاما اے پی آئی کیا ہے؟لاما ایک آرٹیفیشل انٹیلی جینس ماڈل ہے جو میٹا نے تیار کیا ہے، میٹا نے اس ماڈل کو ایک اے پی آئی (ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) کے ذریعے فراہم کیا ہے تاکہ سافٹ ویئر ڈویلپر صرف ایک لائن کوڈ سے اس ٹیکنالوجی کو اپنے ایپس یا سسٹمز میں شامل کرسکیں۔میٹا کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیاں اور ڈویلپرز اس کے اے آئی ماڈلز کو استعمال کریں تاکہ وہ گوگل، اوپن اے آئی اور چین کی ڈیپ سیک جیسی کمپنیوں سے مقابلہ کرسکے۔اس حوالے سے میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کرس کاکس کا کہنا ہے کہ اب آپ صرف ایک لائن کوڈ سے لاما کو استعمال کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاما اے پی آئی کے نئے ماڈل کی مدد سے کوئی بھی ڈویلپر پہلے سے موجود اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنے سسٹم میں شامل کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اوپن اے آئی کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اس کی اے پی آئی ہے۔میٹا ترجمان نے بتایا کہ لاما اے پی آئی ابھی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔اے آئی اسسٹنٹ ایپ متعارف:علاوہ ازیں میٹا نے ایک نیا اے آئی اسسٹنٹ ایپ بھی متعارف کیا ہے۔ وہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جینس چیٹ بوٹ کے لیے ایک پیڈ سبسکرپشن (معاوضہ سروس) بھی ٹیسٹ کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی؟

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی کا امکان

زیر سمندر آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں کمی کا امکان

زیر سمندر کے آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

ٹی وی چلانے والے اسمارٹ فونز نے تہلکہ مچا دیا

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

میٹا نے اے آئی ڈویلپرز کے لیے نیا 'لاما API' ماڈل متعارف کرا دیا

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

میٹا نے ’میٹا اے آئی‘ ایپ متعارف کرا دی

آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل لیک ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

آئی فون 17 پرو لانچنگ سے قبل معلومات لیک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی