گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی


گاڑیوں کے شوقین افراد کی سنی گئی،لگژری گاڑی کا خواب اب پورا کریں،کار ساز کمپنی نے کیا کی قیمت میں ساڑھے 18 لاکھ روپے کی کمی کردی۔ کیا موٹرز کمپنی نےپاکستان میں اپنی کمپیکٹ ایس یو وی (SUV) اسپورٹیج ایل لائن اپ کی قیمتوں میں 18 لاکھ 51 ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے،کمپنی کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2025 سے کر دیاگیا ہے۔ اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم ہوکر 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے، یعنی 18 لاکھ 51 ہزار روپے کی عارضی رعایت دی گئی ہے۔اسی طرح اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت اب 99 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جو پہلے 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار کی تھی، اس میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔بنیادی ویریئنٹ، اسپورٹیج ایل الفا اب 84 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ اس کی پرانی قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔ آٹومیکر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کیا موٹرز کی جانب سے شاندار ڈیزائن، پرفارمنس، ٹیکنالوجی اور سیفٹی کے ساتھ پریمیم گاڑیاں فراہم کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔’’سوزوکی کی سوئفٹ، کلٹس کے نرخوں میں اضافہ‘‘ اس کے برعکس پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) جس نے فروری میں مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں نیا اضافہ جاری کیا۔ کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی ماڈل کی نئی قیمتوں کو 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے 44 لاکھ 16 ہزار روپے تک مقرر کیا ہے۔جس کا اطلاق 26 اپریل سے ہوگیا۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں کو بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار اور 45 لاکھ 46 ہزار روپے سے بڑھ کر بالترتیب 42 لاکھ 30 ہزار، 43 لاکھ 16 ہزار اور 46 لاکھ 18 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی؟

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی کا امکان

زیر سمندر آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں کمی کا امکان

زیر سمندر کے آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

ٹی وی چلانے والے اسمارٹ فونز نے تہلکہ مچا دیا

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

میٹا نے اے آئی ڈویلپرز کے لیے نیا 'لاما API' ماڈل متعارف کرا دیا

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

میٹا نے ’میٹا اے آئی‘ ایپ متعارف کرا دی

آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل لیک ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

آئی فون 17 پرو لانچنگ سے قبل معلومات لیک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی