ٹی وی چلانے والے اسمارٹ فونز نے تہلکہ مچا دیا


اسمارٹ فونز بنانے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی اور بھارتی موبائل کمپنی لاوا نے مستقبل میں ایسے اسمارٹ فونز پیش کرنے کا اعلان کردیا جن پر ٹی وی چینلز بھی چلائے جا سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران دونوں موبائل فونز کمپنیز نے جلد ہی ایسے فونز پیش کرنے کا اعلان کیا جو کہ ٹی وی چینلز چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔کمپنیز کے مطابق ان کے اسمارٹ فیچر فونز ایسی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے جو الٹرا ہائی فریکوئنسی (یو ایچ ایف) کو کیچ کریں گے، جس کی بدولت ٹی وی چینلز بھی چلائے جا سکیں گے۔کمپنیز کے مطابق ان کے فونز ڈائریکٹ ٹو موبائل (ڈی ٹو ایم) نامی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، جس کے تحت فونز انٹرنیٹ، وائی فائی اور یہاں تک موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود بھی ٹیلی وژن نشریات چلانے کے قابل ہوں گے۔کمپنیز کا کہنا تھا کہ ان کے اسمارٹ فونز منی ٹی وی سیٹ سمیت کمپیوٹر اور موبائل کا کام سر انجام دیں گے اور لوگ چلتے پھرتے، کہیں اور کسی وقت بھی اپنے پسندیدہ ٹی وی چینلز انٹرنیٹ کے بغیر ہی دیکھ سکیں گے۔کمپنیز نے واضح نہیں کیا کہ کب تک ان کے موبائل فونز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ اسے فونز کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے مزید چند سال درکار ہوں گے۔دونوں کمپنیز کی جانب سے ٹیلی وژن نشریات چلانے والے فونز کو پیش کیے جانے کے اعلان کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دوسری کمپنیاں بھی اسی ٹیکنالوجی سے لیس فونز متعارف کرائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کی مزید معلومات لیک

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی؟

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی کا امکان

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو اب چین کی بجائے انڈیا میں بنیں گے

زیر سمندر آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں کمی کا امکان

زیر سمندر کے آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

ٹی وی چلانے والے اسمارٹ فونز نے تہلکہ مچا دیا

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

میٹا نے اے آئی ڈویلپرز کے لیے نیا 'لاما API' ماڈل متعارف کرا دیا

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

میٹا نے ’میٹا اے آئی‘ ایپ متعارف کرا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی