کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں کمی کا امکان


استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم ہونے کے باعث ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے،آخری باریہ فہرست ایک سال قبل مرتب کی گئی تھی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے اب استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان اشیا کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی آئے گی۔لیپ ٹاپ کی قیمت 10 ہزار روپے سے شروع ہو کر کم و بیش 60 ہزار روپے تک بنے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر 4 ہزار روپے سے شروع ہوکر 21 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔سب سے چھوٹے 14 انچ مانیٹر کی قیمت 1.31 ڈالر فی اینچ رکھی گئی ہے اور اگر اسی حساب سے ہم 14 انچ مانیٹر کی قیمت کا تعین کریں تو یہ پاکستانی کم و بیش 5 ہزار روپے بنتے ہیں اور جیسے جیسے انچ میں اضافہ ہوگا ویسے ہی فی ڈالر قیمت بڑھتی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کی مزید معلومات لیک

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی؟

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی کا امکان

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو اب چین کی بجائے انڈیا میں بنیں گے

زیر سمندر آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں کمی کا امکان

زیر سمندر کے آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

ٹی وی چلانے والے اسمارٹ فونز نے تہلکہ مچا دیا

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

میٹا نے اے آئی ڈویلپرز کے لیے نیا 'لاما API' ماڈل متعارف کرا دیا

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی