بھارت کے تجارتی جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی عائد


حکومت پاکستان نے بھارتی پابندی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی جہازوں پاکستان کی تمام بندرگاہوں پر آمد پر پابندی عائد کردی، وزارت بحری امور کے فیصلے کے مطابق پاکستانی جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت بحری امور نے پاکستانی بندرگاہوں پر بھارتی پرچم بردار جہازوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے، موجود صورتحال کے پیش نظر بھارتی فلیگ کیریئرز کو پاکستانی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی معاملے پر استثنیٰ کا فیصلہ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگادی تھی، دہلی سرکار نےفیصلہ کیا تھا کہ پاکستان سےکوئی خط اور پارسل تک وصول نہيں کیا جائے گا۔بھارتی وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے کسی بھی طرح کے سامان کی براہِ راست یا کسی اور ملک کے راستے امپورٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔بھارتی وزارت تجارت کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے کسی ضروری سامان کی درآمد کا استثنیٰ بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگا۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔30 اپریل کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا تھا کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے دوٹوک پیغام دیا تھا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار

لائیو: انڈین پنجاب کے شہر امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ، شہر بھر میں بجلی بند

لائیو: پاکستان کا لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلان

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

انڈیا نے بدھ کے روز بھی چند شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ حساب ہمیں چکانا ہو گا: خواجہ آصف

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر

بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا

بھارت نے خطے کے امن واستحکام کو خطرے میں ڈال دیا، صدر مملکت

بھارتی جارحیت میں شہید، لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی