’سکیورٹی خدشات‘، 70 لاکھ متوفیوں کا نادرا کے ریکارڈ میں ’زندہ‘ ہونے کا انکشاف


ملک بھر میں لاکھوں ایسے افراد کے شناختی کارڈ بدستور فعال ہیں جو وفات پا چکے ہیں مگر ان کے لواحقین نے ان کی شناختی دستاویزات کی منسوخی کی قانونی کارروائی نہیں کی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اس وقت پاکستان میں وفات پانے والے تقریباً 70 لاکھ افراد کے شناختی کارڈز ریکارڈ میں زندہ شمار ہو رہے ہیں۔یہ حیران کن انکشاف نادرا نے یونین کونسلز کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ادارے کے ترجمان شباہت علی خان کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ افراد ہیں جن کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلز میں ہو چکا ہے لیکن ان کے ورثا نے نادرا کو باقاعدہ اطلاع دے کر شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرائے۔‘نادرا حکام کے مطابق جب کوئی شہری وفات پا جائے تو اس کے قریبی رشتہ داروں کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد نادرا کو مطلع کریں تاکہ مرنے والے کا شناختی کارڈ منسوخ کیا جا سکے۔شباہت علی خان کا کہنا ہے کہ ’اکثر لواحقین صرف ڈیتھ سرٹیفکیٹ تک محدود رہتے ہیں، جبکہ شناختی کارڈ منسوخ کرانا بھول جاتے ہیں یا اس کی اہمیت سے ناواقف ہوتے ہیں۔ یہ لاپروائی صرف ایک رسمی غلطی نہیں بلکہ سنگین سکیورٹی خدشات کو جنم دے سکتی ہے۔‘سکیورٹی خطرات اور مالی جرائم کا اندیشہماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی متوفی کا شناختی کارڈ فعال رہے تو وہ کئی غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ جیسے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنا، پراپرٹی کی ناجائز خرید و فروخت، شناختی فراڈ، جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ یا ووٹنگ میں غلط استعمال۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ فعال شناختی کارڈ کو بینک اکاؤنٹ یا کسی دوسرے جرم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)نادرا کا مؤقف ہے کہ شناختی دستاویزات کی حفاظت کو یقینی بنانا صرف ریاست کا فریضہ نہیں بلکہ شہریوں کی بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔نادرا حکام کے مطابق نادرا نے اب اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک مرحلہ وار پلان تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وفات پانے والوں کے قریبی عزیزوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی کہ ان کے پیارے کی وفات کا اندراج یونین کونسل میں ہو چکا ہے، لہٰذا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں۔اگر اس اطلاع کے باوجود کارڈ منسوخ نہ کرایا گیا تو متعلقہ افراد کو نادرا میں مزید کسی دستاویزات کی درخواست پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان نادرا کہتے ہیں کہ ہم صرف سہولت دینا نہیں چاہتے بلکہ ذمہ داری کا احساس دلانا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ایک غیر فعال شناختی کارڈ کے پیچھے کتنی بڑی قانونی یا سکیورٹی خرابی چھپی ہو سکتی ہے۔شہریوں کو آگاہی کی ضرورتنادرا حکام تسلیم کرتے ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد کو اس قانونی تقاضے کا علم ہی نہیں۔ بعض افراد یہ سمجھتے ہیں کہ مرنے والے کی وفات کے ساتھ ہی تمام دستاویزات خودبخود کالعدم ہو جاتی ہیں، جو کہ غلط فہمی ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ لوگ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں بہتر طور پر سمجھ سکیں۔محکمے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ وفات پا جانے والوں کے شناختی کارڈ لازمی منسوخ کرائیں (فوٹو: نادرا)سائبر کرائم اور شناختی فراڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو پاکستان میں }شناختی سائے{ پیدا ہو سکتے ہیں یعنی ایسے لوگ جو مر چکے ہوں لیکن ان کی شناخت کوئی اور استعمال کر رہا ہو۔ایک ریٹائرڈ پولیس افسر نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ko شناختی دستاویزات کے غیر فعال نہ ہونے سے ہم نہ صرف جرائم کی راہ ہموار کرتے ہیں بلکہ ایک ایسے نظام کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جو اعتماد پر کھڑا ہے۔’نادرا کا یہ انتباہ نہایت سنجیدہ ہے کہ شناختی کارڈ صرف ایک کاغذی ثبوت نہیں بلکہ شہری کی قانونی، معاشی اور سماجی پہچان ہے۔ اگر وفات کے بعد اسے منسوخ نہ کیا جائے تو وہ دستاویز ایک خطرناک ہتھیار بن سکتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، شاہ محمود قریشی

پی پی وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو

امن کا عزم برقرار لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار، راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج 

پی ٹی آئی والے بھائی ہیں، پاکستان کے لیے مل کر لڑیں گے: وزیراطلاعات

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

پاکستان کو ’پانی کی ایک بوند بھی نہ دینے‘ کی انڈین پالیسی، دریائے چناب میں پانی کی کمی

نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دیدیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ کامیاب

بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، شیراز میمن

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورت حال پر بات چیت ہو گی

پاکستان اور انڈیا میں بڑھتی کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

’انڈین فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی رات مہم جوئی کی کوشش کی، ہم نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی