’انڈین فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی رات مہم جوئی کی کوشش کی، ہم نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا‘


پاکستان کے وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’انڈین فضائیہ کی طرف سے 29 اور 30 اپریل کی رات مِس پلے اور ایڈونچرازم کی کوشش کی گئی اور ہم نے انہیں واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ ہماری ایئرفورس تیزی سے حرکت میں آئی اور انہیں واپس بھاگنے پر مجبور کیا۔‘پیر کو اسلام آباد میں علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ہماری اطلاعات کے مطابق انہوں (انڈین طیاروں) نے سری نگر میں لینڈ کیا۔‘اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر انڈیا کی طرف سے جارحیت ہوئی تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا۔‘ان کہا کہنا تھا کہ ’پہلگام حملے کے بے بنیاد اور یکطرفہ الزامات کے بعد انڈیا کے اقدامات سے خطے کو خطرے کا سامنا ہے۔ انڈیا کی طرف سے کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے۔‘وزیر خارجہ کے مطابق ’2019 میں پلوامہ حملے کو جواز بنایا گیا اور کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کر دیا گیا جو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف تھا۔ اب سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پہلگام واقعے کو جواز بنایا گیا۔‘اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہوا کہ پہلگام واقعے کے بعد انڈین وزیراعظم نے سکیورٹی کی میٹنگ بلائی جس میں پاکستان کا ذکر نہیں تھا لیکن پاکستان کے خلاف اقدامات کیے گئے۔ اٹاری بارڈر بند کر دیا، سفارتکاروں کی تعداد کم کر دی گئی اور پاکستانیوں کے ویزے ختم کر دیے گئے۔‘’سب سے حیران کن بات تھی کہ چھ دہائیوں سے قائم سندھ طاس معاہدہ ختم کر دیا گیا جسے یکطرفہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ کسی بھی ذمہ دار حکومت کی طرف سے یہ اقدام غیرمتوقع تصور ہوتا ہے۔‘وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہم نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں جوابی اقدامات کیے۔ انڈین سفارتکاروں کی تعداد کم کی، ویزے ختم کیے، تجارت بند کی اور کہا کہ پانی روکا گیا تو اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے دنیا کے سفارتکاروں کو بتایا کہ اس واقعے سے پہلے انڈیا ہمیں کہتا رہا کہ زمینی حقائق بدل چکے ہیں اور سندھ طاس معاہدے میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر معاہدے کو معطل کیا گیا ہے۔ ہم اپنے حصے کے پانی کا ایک قطرہ نہیں چھوڑیں گے۔‘واضح رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں عسکریت پسندوں نے 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، شاہ محمود قریشی

پی پی وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو

امن کا عزم برقرار لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار، راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج 

پی ٹی آئی والے بھائی ہیں، پاکستان کے لیے مل کر لڑیں گے: وزیراطلاعات

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

پاکستان کو ’پانی کی ایک بوند بھی نہ دینے‘ کی انڈین پالیسی، دریائے چناب میں پانی کی کمی

نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دیدیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ کامیاب

بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، شیراز میمن

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورت حال پر بات چیت ہو گی

پاکستان اور انڈیا میں بڑھتی کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی