ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورت حال پر بات چیت ہو گی


ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پیر کو پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد باہمی تعلقات کی مضبوطی اور اسلام آباد و نئی دہلی کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے ماحول کے دوران خطے میں بننے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔پاکستان اور ایران باہمی طور پر قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران ان کے درمیان توانائی، تجارت اور سکیورٹی سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیںَ۔ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا دورہ انڈیا کے زیرانتظام علاقے پہلگام میں ہونے واقعے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ہے۔اس حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے اور انڈیا کی جانب سے حملے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا، جس کی اسلام آباد سختی سے تردید کرتا ہے۔جوہری ہتھیار رکھنے والے پڑوسی ممالک کے تعلقات اس وقت شدید کشیدہ ہیں اور 10 روز سے دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے جبکہ انہوں نے دوسرے کے خلاف اقدامات بھی کیے ہیں، جن میں سندھ طاس معاہدے کی منسوخی اور پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بندش شامل ہے۔پاکستانی قیادت نے پہلگام واقعے کے بعد انڈیا کی جانب سے دکھائے گئے جارحانہ رویے سے دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ پاکستانی قیادت ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ نئی دہلی کے ساتھ جاری بحران کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، شاہ محمود قریشی

پی پی وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو

امن کا عزم برقرار لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار، راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج 

پی ٹی آئی والے بھائی ہیں، پاکستان کے لیے مل کر لڑیں گے: وزیراطلاعات

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

پاکستان کو ’پانی کی ایک بوند بھی نہ دینے‘ کی انڈین پالیسی، دریائے چناب میں پانی کی کمی

نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دیدیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ کامیاب

بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، شیراز میمن

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورت حال پر بات چیت ہو گی

پاکستان اور انڈیا میں بڑھتی کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

’انڈین فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی رات مہم جوئی کی کوشش کی، ہم نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی