پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ کامیاب


پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد آج ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، "ایکس انڈس" مشق کے تحت فائر کیے گئے الفتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، پاکستان آرمی، اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میزائل تجربہ کسی بھی جارحیت کوروکنےکے لیے پاک فوج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ابدالی ویپن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، 450 کلو میٹر رینج والا ابدالی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، شاہ محمود قریشی

پی پی وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو

امن کا عزم برقرار لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار، راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج 

پی ٹی آئی والے بھائی ہیں، پاکستان کے لیے مل کر لڑیں گے: وزیراطلاعات

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

پاکستان کو ’پانی کی ایک بوند بھی نہ دینے‘ کی انڈین پالیسی، دریائے چناب میں پانی کی کمی

نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دیدیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ کامیاب

بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، شیراز میمن

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورت حال پر بات چیت ہو گی

پاکستان اور انڈیا میں بڑھتی کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

’انڈین فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی رات مہم جوئی کی کوشش کی، ہم نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی