
پاکستان کے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستانی فضائیہ نے اب تک انڈیا کے تین طیارے مار گرائے ہیں۔ عطا تارڑ نے بی بی سی نیوز کو صبح پونے چار بجے بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں متعدد انڈین ڈرون بھی گرائے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان پوری طرح تیار تھا اس لیے انڈیا کو فوری جواب دے دیا۔اس سے قبل پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے انڈین فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکی ٹیلی ویژن سی این این کو بتایا کہ ’انڈین فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔‘دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این کے جم سکیوٹو کو بتایا کہ ’دیگر اطلاعات بھی ہیں جن کے مطابق پاکستانی زمینی اور فضائی افواج نے مزید نقصانات پہنچائے ہیں، لیکن میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ انڈین فضائیہ کے کم از کم دو طیارے مار گرائے گئے ہیں۔‘سی این این کے مطابق انڈین فضائیہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔خیال رہے طیارے مار گرانے کے حوالے سے انڈیا کا ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔