بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور


بلوچستان اسمبلی نے بھارتی جارحیت اور بے گناہ شہریوں پر حملے کے خلاف مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 43 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں بھارتی بزدلانہ حملے کے خلاف ایوان میں مشترکہ مذمتی قرار داد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت نے جارحیت کی ہے، عوام پاک فوج کے ساتھ ہے افواج پاکستان اور عوام ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اکبر کہنے والوں نے بھارتی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں بھارت نے معصوم لوگوں اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دیگر اراکین نے بھی خطاب کے دوران بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا، اراکین اسمبلی نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو بھی دہرایا۔اراکین نے کہا کہ مودی جنگی جنون میں آپے سے باہر ہورہا ہے، افواج پاکستان نے بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا، بھارتی طیارے رافیل اور ڈرونز گرانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ایوان میں مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 9 مئی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار

پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این

لائیو: امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا انڈیا کے 12 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا انڈیا کی ڈرونز کی مدد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ: ’لاہور میں چار فوجی زخمی، چھور میں ایک شہری ہلاک ہوا‘

سر کٹی لاش پر تحریر پیغام، مغوی غیرملکی سیاح اور مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ: پہلگام کے قریب 30 برس قبل پیش آنے والا واقعہ جو آج بھی ایک معمہ ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی