وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے، بھارت نے علاقائی امن کو تار تار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا، پاکستان نے دفاع وطن کے لیے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار

پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این

لائیو: امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا انڈیا کے 12 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی