پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں: وزیر اطلاعات عطا تارڑ


پاکستان کے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے اب تک انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔  عطا تارڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اب تک پاکستان پانچ انڈین لڑاکا طیارے اور ایک بڑا ڈرون مار گرایا ہے۔ اس سے قبل  صبح پونے چار عطا تاڑ نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں متعدد انڈین ڈرون بھی گرائے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان پوری طرح تیار تھا اس لیے انڈیا کو فوری جواب دے دیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے انڈین فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکی ٹیلی ویژن سی این این کو بتایا کہ ’انڈین فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔‘دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این کے جم سکیوٹو کو بتایا کہ ’دیگر اطلاعات بھی ہیں جن کے مطابق پاکستانی زمینی اور فضائی افواج نے مزید نقصانات پہنچائے ہیں، لیکن میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ انڈین فضائیہ کے کم از کم دو طیارے مار گرائے گئے ہیں۔‘سی این این کے مطابق انڈین فضائیہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔خیال رہے طیارے مار گرانے کے حوالے سے انڈیا کا ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر

بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا

بھارت نے خطے کے امن واستحکام کو خطرے میں ڈال دیا، صدر مملکت

بھارتی جارحیت میں شہید، لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

محکمہ موسمیات کی پاکستان میں آج سے اتوار تک بارش اور طوفان کی پیش گوئی

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں رش، بھارت کیجانب سناٹا چھایا رہا

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، ائیرپورٹس اتھارٹی

بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ

پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ خطے کے مفاد میں نہیں، افغان وزراتِ خارجہ

پاک فوج نے منڈل سیکٹرسری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی