پاکستان نے بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا


پاکستان نے بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا۔ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت کے بزدلانہ حملے کو شرمناک قرار دیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دونوں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی، ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔اب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا

بھارت نے خطے کے امن واستحکام کو خطرے میں ڈال دیا، صدر مملکت

بھارتی جارحیت میں شہید، لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

محکمہ موسمیات کی پاکستان میں آج سے اتوار تک بارش اور طوفان کی پیش گوئی

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں رش، بھارت کیجانب سناٹا چھایا رہا

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، ائیرپورٹس اتھارٹی

بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ

پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ خطے کے مفاد میں نہیں، افغان وزراتِ خارجہ

پاک فوج نے منڈل سیکٹرسری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کردی

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی