پاکستان نے تاریک رات میں بھارت کو جواب دیکر چاندنی رات بنا دیا، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور تاریک رات میں بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہمارے متعدد شہری شہید ہوئے ان میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں دعا کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر قبضہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ ہوا، دس منٹ میں اس واقع کی ایف آئی آر درج ہوگئی اور پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی، کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا، اس دہشت گرد حملے کے تانے بانے ہندوستان کے ساتھ ملتے تھے، ہمارے پاس ٹرین ہائی جیک کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پہلگام واقعے پر ہم نے بھارت کو بین الاقوامی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی پیشکش کی، ان حالات میں ہر روز اطلاع ملتی تھی بھارتی جہاز پاکستان پر حملہ آور ہونگے، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی مسلح افواج 24 گھنٹے تیار تھی، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے، ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے، ایئر چیف ظہیر بابر کو پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے، بھارت نے آزاد کشمیر میں سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کیا، پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے جوں ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ گرایا عقاب جھپٹے اور پانچ جہاز مار گرائے، پاکستان کو بڑی عزت ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو کہتے تھے کنونشن وار فیئر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ان کی عقل ٹھکانے آگئی ہو گی، پانچ جہاز گرائے یہ 10 بھی ہو سکتے تھے مگر شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملنے اور چیمبر میں بیٹھنے کو تیار ہوں، یہ ہی راستہ ہے پاکستان کو عظیم قوم بنانے کا، یہ وقت ہے آئیں مل کر بیٹھیں اور اختلافات کو ختم کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار

پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این

لائیو: امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم

پاکستان کا 25 ڈرون گرانے کا دعویٰ، ’یہ ڈرونز انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوشش کا جواب ہیں‘، انڈیا

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی