پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے


پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیے۔ گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ تاہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔اُدھر پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیے جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر اور دیگر شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹس بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

آپریشن سندور 25 منٹ تک جاری رہا، انڈین فوجی افسران کی پریس بریفنگ

نئے پوپ کا انتخاب، 133 کارڈینلز روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے

عرب امارات اور چین سمیت دیگر ممالک کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی میڈیا پر مودی کا تسلط: اہم روز نامے نے بھارتی حملے کی ناکامی کی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی

متحدہ عرب امارات کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی بوکھلا کر اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرنے لگے۔۔ 70 برس پرانی کراچی بیکری انتہا پسندوں کے نشانے پر

چین نے بھارتی حملے کو افسوس ناک قرار دیا

انڈیا کا وہ پانی جو پہلے سرحد پار جاتا تھا، اب اسے روکا جائے گا: مودی

فرانسیسی صدر شامی رہنما احمد الشرع کے پہلے دورۂ یورپ کی میزبانی کریں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی