پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق


ایک اعلی فرانسیسی انٹیلیجنس عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال طیارہ مار گرایا ہے۔امریکی ٹیلی ویژن سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکام ممکنہ مزید نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایک اعلیٰ سطحی فرانسیسی انٹیلیجنس عہدیدار نے آج سی این این کو بتایا کہ انڈین فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، جو کہ پہلی بار ہوگا کہ ایک جدید فرانسیسی ساختہ جنگی طیارہ لڑائی میں تباہ ہوا ہو۔پاکستان نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے انڈین حملے کے خلاف جوابی کارروائی میں انڈین فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل بھی شامل ہیں۔انڈین حکام نے پاکستان کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔فرانسیسی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایک سے زیادہ رفال طیارے راتوں رات پاکستان نے مار گرائے۔سی این این کے مطابق انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے ایک طیارے کے پرزوں کی لی گئی تصاویر پر فرانسیسی مینوفیکچرر کا لیبل دکھائی دیتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا یہ پرزہ رفال طیارے کا ہے یا نہیں۔رفال طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن‘ نے سی این این کی جانب سے کیے گئے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔رفال طیارہ 10 ٹن وزنی، دو انجن والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو فضائی لڑائی اور زمینی حملوں کے لیے 30 ملی میٹر توپ، فضائی میزائل، لیزر گائیڈڈ بم اور کروز میزائلوں سے لیس ہے۔حالیہ کشیدگی سے قبل انڈیا کے پاس فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے تھے۔فرانسیسی فوج نے اس واقعے پر تاحال سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسناد کا تنازع: ٹرمپ نے اردنی نژاد ڈاکٹر کی یو ایس سرجن جنرل نامزدگی کی تجویز واپس لے لی

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

آپریشن سندور 25 منٹ تک جاری رہا، انڈین فوجی افسران کی پریس بریفنگ

نئے پوپ کا انتخاب، 133 کارڈینلز روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے

عرب امارات اور چین سمیت دیگر ممالک کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی میڈیا پر مودی کا تسلط: اہم روز نامے نے بھارتی حملے کی ناکامی کی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی

متحدہ عرب امارات کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی بوکھلا کر اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرنے لگے۔۔ 70 برس پرانی کراچی بیکری انتہا پسندوں کے نشانے پر

چین نے بھارتی حملے کو افسوس ناک قرار دیا

انڈیا کا وہ پانی جو پہلے سرحد پار جاتا تھا، اب اسے روکا جائے گا: مودی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی