اسناد کا تنازع: ٹرمپ نے اردنی نژاد ڈاکٹر کی یو ایس سرجن جنرل نامزدگی کی تجویز واپس لے لی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اردنی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر جینیٹ نشیوات کی بطور سرجن جنرل نامزدگی واپس لے لی، جب ناقدین نے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی میڈیکل اسناد میں جعل سازی کی ہے۔22  نومبر 2024 کو جاری کردہ ایک بیان میں، اس وقت کے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ نشیوات کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ’ڈاکٹر نشیوات ایک ڈبل بورڈ سرٹیفائیڈ میڈیکل ڈاکٹر ہیں، جو غیر متزلزل کمٹمنٹ کے ساتھ ہزاروں امریکیوں کی جانے بچانے اور علاج  کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز سے فارغ التحصیل ہیں اور ان کا سفر ایک بیوہ تارک وطن نرس ماں کے پانچ بچوں میں سے ایک کے طور پر شروع ہوا۔یہ معلومات ان کی ویب سائٹ DrJanette.net پر بھی موجود ہیں، جہاں لکھا ہے کہ ’ڈاکٹر نشیوات نے اپنی میڈیکل ریزیڈنسی یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز (UAMS) سے مکمل کی۔‘تاہم، متعدد میڈیا اداروں کی جانب سے شائع کردہ ریکارڈز کے مطابق ڈاکٹر نشیوات نے اپنی میڈیکل ڈگری امریکن یونیورسٹی آف دی کیریبین سکول آف میڈیسن (سینٹ مارٹن، کیریبین) سے حاصل کی۔ناقدین کا الزام ہے کہ نشیوات کبھی بھی یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز کی طالبہ نہیں رہیں۔نشیوات، جن کے والدین اردن سے تعلق رکھنے والے مسیحی عرب تارکین وطن ہیں، کو 8 مئی 2025 بروز جمعرات سینیٹ کی کمیٹی برائے صحت، تعلیم، محنت اور پنشن کے سامنے اپنے تقرر کی توثیق کے لیے پیش ہونا تھا۔ تاہم، بدھ کی دوپہر ان کا نام کمیٹی کے اعلان سے ہٹا دیا گیا۔امریکی سرجن جنرل یو ایس پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کی نگرانی کرتا ہے، جو 6,000 سے زائد یونیفارم پہنے ہوئے صحت عامہ کے پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔ناقدین کا الزام ہے کہ نشیوات کبھی بھی یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز کی طالبہ نہیں رہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)نشیوات پر مزید تنقید اس وقت ہوئی جب قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کی قریبی ساتھی، لورا لومر نے سوموار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الزامات شیئر کیے۔لومر نے لکھا کہ ’ہم ایک ایسی شخصیت کو سرجن جنرل کے طور پر قبول نہیں کر سکتے جو کووڈ ویکسین کی حامی ہو، جسے طبی غفلت کے مقدمے کا سامنا ہو اور جس نے امریکہ سے باہر میڈیکل سکول سے تعلیم حاصل کی ہو۔‘انہوں نے مزید کہا: ’اب ان پر اپنے کوائف کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔‘لومر نے ایکس پر کووڈ-19 ویکسینز کو ’خطرناک‘ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین آٹزم کا سبب بنتی ہیں۔ یہاں تک کہ خود ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ جانتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے اپنی نئی حکومت اور اپنے  ہیلتھ اور ہومن سروس کے وزیر کو ویکسینز اور آٹزم کے درمیان تعلق کی تفتیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔نشیوات کی بہن، جولیا نشیوات، ایک امریکی ماہر تعلیم، کاروباری ایگزیکٹو اور سابق سرکاری عہدیدار ہیں، جنہوں نے 2020 سے 2021 تک ٹرمپ انتظامیہ میں دسویں ہوم لینڈ سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی حکومتوں میں بھی مختلف عہدے سنبھالے۔ڈاکٹر جینیٹ نشیوات 1990 میں صرف 13 سال کی عمر میں ایک خاندانی سانحے سے دوچار ہوئیں۔رپورٹس کے مطابق، وہ قینچی تلاش کر رہی تھیں جب انہوں نے اپنے والد کے بیڈ روم میں ایک شیلف پر رکھی فِشنگ باکس میں ہاتھ ڈالا۔ باکس نیچے گر گیا اور اس میں موجود بندوق چل گئی، جس سے ان کے سوتے ہوئے والد زیاد نشیوات ہلاک ہو گئے۔اپنی 2024 کی کتاب "Beyond the Stethoscope" میں نشیوات نے لکھا کہ یہ حادثہ ہی ان کے ڈاکٹر بننے کا سبب بنا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جنہیں نشیوات کی جگہ لینی تھی، ڈاکٹر وویک ایچ مرتی، جنہیں ٹرمپ نے 21 اپریل کو عہدے سے ہٹایا تھا، انہوں نے جولائی 2024 میں ایک عوامی انتباہ جاری کیا تھا کہ حادثاتی فائرنگ سے ہلاکتیں ’ایک ہنگامی صحت عامہ کا مسئلہ‘ ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کارڈینل رابرٹ پریوسٹ نیا پوپ منتخب

انڈیا میں ہنگامی حالات: 21 ایئرپورٹس اور سکول بند، 200 پروازیں منسوخ

پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے تباہ کئے ، امریکی عہدیدار

اسناد کا تنازع: ٹرمپ نے اردنی نژاد ڈاکٹر کی یو ایس سرجن جنرل نامزدگی کی تجویز واپس لے لی

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

آپریشن سندور 25 منٹ تک جاری رہا، انڈین فوجی افسران کی پریس بریفنگ

نئے پوپ کا انتخاب، 133 کارڈینلز روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے

عرب امارات اور چین سمیت دیگر ممالک کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی میڈیا پر مودی کا تسلط: اہم روز نامے نے بھارتی حملے کی ناکامی کی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی

متحدہ عرب امارات کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی