انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک


انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گرنے سے چار سیاح ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح اترکھنڈ کے علاقے اتر کاشی میں پیش آیا۔اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پوشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی خبر شیئر کرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ زخمیوں کو تمام سہولتیں دی جائیں اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورت حال کا گہرائی سے جائرہ لیا جا رہا ہے۔‘رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے اور وہ دیہرادون سے ہرسل کے ہیلی پیڈ کی طرف جا رہا تھا، جہاں سے سیاحتی مقام گینگنانی کا 30 کلومیٹر کا سفر انہوں نے سڑک کے ذریعے کرنا تھا۔سٹیٹ ڈٰزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) اور ضلع کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اترکاشی کے ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے تباہ کئے ، امریکی عہدیدار

اسناد کا تنازع: ٹرمپ نے اردنی نژاد ڈاکٹر کی یو ایس سرجن جنرل نامزدگی کی تجویز واپس لے لی

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

آپریشن سندور 25 منٹ تک جاری رہا، انڈین فوجی افسران کی پریس بریفنگ

نئے پوپ کا انتخاب، 133 کارڈینلز روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے

عرب امارات اور چین سمیت دیگر ممالک کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی میڈیا پر مودی کا تسلط: اہم روز نامے نے بھارتی حملے کی ناکامی کی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی

متحدہ عرب امارات کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

بھارتی بوکھلا کر اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرنے لگے۔۔ 70 برس پرانی کراچی بیکری انتہا پسندوں کے نشانے پر

چین نے بھارتی حملے کو افسوس ناک قرار دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی