نئے پوپ کی افتتاحی عبادت سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی


ویٹی کن نے اعلان کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ پوپ لیو چودھویں کی باقاعدہ افتتاحی عبادت (اناؤگریشن ماس) اتوار 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقد کی جائے گی۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو گزشتہ روز 133 کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے نیا پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ رابرٹ پریوسٹ نے نیا پوپ بننے کے بعد اپنے لیے لقب پوپ لیو (چودھویں) پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی نام سے پکارا جائے گا۔نئے پوپ بننے کے بعد روایت ہے کہ ایک خصوصی ’’افتتاحی عبادت‘‘ سے ان کے منصب کا باضابطہ آغاز کیا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات، مذہبی رہنما اور زائرین شرکت کرتے ہیں۔ویٹی کن کے مطابق نئے پوپ لیو (چودھویں) کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو ویٹی کن کے مرکزی مقام سینٹ پیٹرز میں اسکوائر میں ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے پوپ اپنی پہلی عوامی ملاقات بدھ 21 مئی کو منعقد کریں گے، جہاں وہ عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ نئے پوپ لیو (چودھویں) نے آج جمعہ کو ویٹی کن کے مشہور سسٹین چیپل میں عبادت کی قیادت بھی کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

برطانیہ میں 200 سال پرانا درخت کاٹنے والے دو افراد مجرم قرار، ’انہیں یہ کارنامہ لگتا ہے‘

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیران کر دیا ہوگا، دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

کیا اسرائیل بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کر کے غزہ پر ’قبضہ‘ کر سکتا ہے؟ پانچ اہم سوالوں کے جواب

سان فرانسسکو کے ساحل پر کتے کو بچاتے ہوئے امریکی شہری ہلاک

روس، یوکرین کی تین روزہ جنگ بندی کا اختتام، پیوٹن کی بڑی پیشکش

بنگلہ دیش: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی عائد

انڈیا کا پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، پاکستانی حکومت کی تردید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی