انڈیا کا پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، پاکستانی حکومت کی تردید


انڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے سنیچر کو کہا کہ ’انڈیا نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کی ہے۔‘سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان نے جنگ بندی کے اس معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کی ہے جو صرف چند گھنٹے قبل طے پایا تھا۔‘وکرم مِصری کا کہنا تھا کہ ’بار بار خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور مسلح افواج ان خلاف ورزیوں کا مناسب اور موثر جواب دے رہی ہیں۔‘سیزفائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر اطلاعاتدوسری جانب پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انڈیا کی جانب سے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔سنیچر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘عطا تارڑ کے مطابق ’انڈیا کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرتا ہے۔ ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہییں۔‘’انڈین سیکریٹری خارجہ فوجی ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان نے جس انداز میں انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اس پر عوام جشن منا رہے ہیں، انڈیا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔‘وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ‘انڈین جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے۔‘’انڈیا کو ہمارے موثر جواب کے بعد پاکستان کو عزت ملی ہے، پاکستانی قوم اور میڈیا جشن منا رہے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

تجارتی جنگ میں 90 دن کا وقفہ، محصولات میں کمی اور ’بدلتے لہجے‘: امریکہ اور چین کے مذاکرات جن پر پوری دنیا کی نظریں ہیں

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا: عمر عبداللہ

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی شواہد منظر عام پر آگئے

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی