چین، دنیا کا بلند ترین ڈیم تعمیر کے آخری مراحل میں


چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیچوان میں زیرتعمیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 'شوانگ جیانگ کو' میں پانی کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ میں پانی کو ذخیرہ کرنے کا عمل یکم مئی سے شروع ہوا جو ڈیم کو آپریشنل بنانے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔ سطح زمین سے 315 میٹر بلند اس ڈیم میں 110 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی جبکہ سالانہ 2 ہزار میگاواٹ بجلی کا حصول ممکن ہوگا جس سے 80 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکے گی۔سیچوان کے Aba Tibetan اور جیانگ نامی علاقوں میں واقع اس منصوبے کی لاگت 4 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہے اور اس کی تعمیر لگ بھگ 10 سال سے جاری ہے۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس ڈیم کو بجلی کی پیداوار اور سیلابی پانی کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس ڈیم کو دریائے Dadu میں تعمیر کیا جا رہا ہے جو سطح مرتفع تبت سے بہتا ہوا سیچوان پہنچتا ہے۔ 315 میٹر بلند ڈیم کی بلندی کسی 100 منزلہ عمارت کے برابر سمجھی جاسکتی ہے اور یہ ابھی دنیا کے بلند ترین جنگ پنگ 1 ڈیم (جو سیچوان میں ہی واقع ہے) سے 10 میٹر زیادہ بلند ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کے پہلے مرحلے میں پانی کی سطح 2344 میٹر تک پہنچ گئی جو دریا کی حقیقی بلندی سے 80 میٹر زیادہ ہے۔اسے تعمیر کرنے والی کمپنی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کے مطابق ڈیم کی تعمیر جاری ہے اور اس سے بجلی کی پیداوار 2025 کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ مں بتایا گیا کہ اس ڈیم کی تعمیر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 7 لاکھ ٹن سے زیادہ کمی لانے میں مدد ملے گی جبکہ ماحول دوست توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چین دنیا میں سب سے آگے ہے اور وہاں 1950 کی دہائی کے بعد سے 15 میٹر سے زیادہ بلند 22 ہزار سے زائد ڈیموں کی تعمیر ہوئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

برطانیہ میں 200 سال پرانا درخت کاٹنے والے دو افراد مجرم قرار، ’انہیں یہ کارنامہ لگتا ہے‘

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیران کر دیا ہوگا، دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

کیا اسرائیل بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کر کے غزہ پر ’قبضہ‘ کر سکتا ہے؟ پانچ اہم سوالوں کے جواب

سان فرانسسکو کے ساحل پر کتے کو بچاتے ہوئے امریکی شہری ہلاک

روس، یوکرین کی تین روزہ جنگ بندی کا اختتام، پیوٹن کی بڑی پیشکش

بنگلہ دیش: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی عائد

انڈیا کا پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، پاکستانی حکومت کی تردید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی