سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا


بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط اور سنسنی خیز رپورٹنگ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔ شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر سنسنی خیز رپورٹنگ پر اظہار برہمی کیا اور میڈیا کے اس عمل کو جنگ کو معمول قرار دینے کی کوشش بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن کر رہ گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ نیوز چینل کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز کی خبریں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہیں، میڈیا میں خبروں میں وژوئل افیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک کا غلط استعمال کرکے جنگ کی خبروں کو سنسنی بنا رہا ہے۔ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے اس عمل کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میڈیا اس میں جوکر کی طرح نظر آتا ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے ان نیوز چینل کو دیکھنا بند کردیں، وہ اچھے اور قابل اعتماد نیوز چینل کو دیکھیں، وہ خبروں کے نام پر گندگی اور کچرے کو نہ دیکھیں اور سنیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ انسٹاگرام اسٹوریز کو متعدد بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت ویب سائٹس نے بھی شیئر کیا اور باقی بھارتیوں نے بھی ان سے اتفاق کیا اور لکھا کہ بھارتی میڈیا پاک بھارت تنازع کے دوران غلط اور سنسنی پر مبنی خبریں پھیلا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بھارت سے جنگی بندی کا خیر مقدم

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماورا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

ماورا حسین کا بھارتی ادکار کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر کرارا جواب

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماروا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

پاک بھارت کشیدگی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

آپریشن بنیان مرصوص شروع، شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا

بھارتیوں کیلئےالگ انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارتیوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارت کا معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنےکا حکم

رات میں کراچی تباہ کرنے کی خبر دیتے ہیں اور صبح ہوتے ہی ڈیلیٹ۔۔ پاکستانی یوٹیوبرز نے انڈیا کی جعلی صحافت کی ایسی کی تیسی کر دی

ہمیں بزدل کیوں کہا؟ ماہرہ اور فواد خان کے بیان نے بھارتی عوام اور فنکاروں کو تلملا کر رکھ دیا! زہر اگلنے لگے

’کون لوگ ہیں یہ‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر اور ارنب گوسوامی پر برس پڑیں

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی