ماورا حسین کا بھارتی ادکار کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر کرارا جواب


معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا کہ وہ فلم ’صنم تیری قسم 2‘ میں ماورا کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔جس کے جواب میں ماورا حسین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک، مضحکہ خیز اور شرمناک ہے کہ کوئی شخص ایسے نازک وقت میں سستی شہرت کے لیے بیانات جاری کرے۔ماورا حسین نے مزید کہا کہ میرے ملک کے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، حملے ہوئے، اور اس کے بعد ہماری افواج نے ردِعمل دیا ہے۔ ایسے وقت میں یہ فلمی اعلان نہایت افسوس کی بات ہے۔اداکارہ ماورا حسین نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں کا احترام کیا ہے، لیکن جنگ جیسے سنجیدہ موقع پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش انتہائی گھٹیا پن ہے۔ جب دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی صورتحال میں ہوں، تب ذاتی مفاد کی بات کرنا کوئی عقل مندی نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کہیں جنگ پر زور تو کہیں امن کی اپیل، پاکستان اور انڈیا کے کس فنکار نے کیا کہا؟

’قومی سلامتی کو خطرہ‘، انڈیا میں پاکستانی فلموں، گانوں اور پوڈکاسٹ پر پابندی عائد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بھارت سے جنگی بندی کا خیر مقدم

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماورا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

ماورا حسین کا بھارتی ادکار کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر کرارا جواب

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماروا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

پاک بھارت کشیدگی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

آپریشن بنیان مرصوص شروع، شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا

بھارتیوں کیلئےالگ انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارتیوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارت کا معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنےکا حکم

رات میں کراچی تباہ کرنے کی خبر دیتے ہیں اور صبح ہوتے ہی ڈیلیٹ۔۔ پاکستانی یوٹیوبرز نے انڈیا کی جعلی صحافت کی ایسی کی تیسی کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی