’قومی سلامتی کو خطرہ‘، انڈیا میں پاکستانی فلموں، گانوں اور پوڈکاسٹ پر پابندی عائد


انڈیا کی وزارت اطلاعات و نشریات نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز(سٹریمنگ پلیٹ فارمز) کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق انڈیا میں پاکستانی فلموں، گانوں، پوڈکاسٹ اور دوسرے آن لائن مواد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انڈیا کی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین حکومت نے تمام سٹریمنگ پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد نشر کرنے سے روک دیا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک اعلامیے کے مطابق ’قومی سلامتی کے مفاد میں انڈیا میں کام کرنے والے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو ہدایت دی جاتی ہے کہ پاکستانی ویب سیریز، فلمیں، گانے، پوڈکاسٹ اور دوسرے مواد کو چاہے وہ سبسکرپشن ماڈل پر دستیاب ہو یا پھر کسی اور طریقے سے فوری طور پر بند کر دیا جائے۔‘یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹھایا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا اقدام نہیں ہے۔In the interest of national security, all OTT platforms, media streaming platforms and intermediaries operating in India are advised to discontinue the web-series, films, songs, podcasts and other streaming media content, whether made available on a subscription based model or… pic.twitter.com/8yjP6ULNEU— ANI (@ANI) May 8, 2025یاد رہے کہ اس سے قبل پہلگام واقعے کے بعد انڈیا میں دو درجن کے قریب پاکستان سے تعلق رکھنے والے میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔انڈیا کی وزارت داخلہ نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ یہ یوٹیوب چینلز جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے اور انڈین فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔اس پیش رفت کے بعد انڈیا میں اگر کوئی صارف ان چینلز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا تھا تو انہیں درج ذیل پیغام چینل پر واضح نظر آتا تھا ’قومی سلامتی یا عوامی نظم سے متعلق حکومت کے حکم کی وجہ سے یہ مواد اس ملک میں تاحال دستیاب نہیں ہے۔‘انڈین میڈیا میں رپورٹ ہونے والی تفصیل کے مطابق ان چینلز میں پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز اور انفرادی کانٹینٹ کریئیٹررز کے یوٹیوب چینلز شامل تھے۔کشیدگی کی وجہ سے پہلے ہی فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کہیں جنگ پر زور تو کہیں امن کی اپیل، پاکستان اور انڈیا کے کس فنکار نے کیا کہا؟

’قومی سلامتی کو خطرہ‘، انڈیا میں پاکستانی فلموں، گانوں اور پوڈکاسٹ پر پابندی عائد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بھارت سے جنگی بندی کا خیر مقدم

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماورا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

ماورا حسین کا بھارتی ادکار کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر کرارا جواب

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماروا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

پاک بھارت کشیدگی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

آپریشن بنیان مرصوص شروع، شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا

بھارتیوں کیلئےالگ انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارتیوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارت کا معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنےکا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی