پاک بھارت کشیدگی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا


بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حالیہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی میڈیا کو سچائی کا آئینہ دکھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو اب پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر ان کی اپنی ہی اہم شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے میڈیا اداروں پر تنقید کی ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ نقصان دہ عمل غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے، جو عوام میں خوف اور بے یقینی پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صرف آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں اور بھارتی میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ ذمہ داری سے رپورٹنگ کریں۔پرینیتی چوپڑا سے قبل اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی میڈیا کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف و ہراس پھیلانے اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے باز آئے۔سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق بن چکے ہیں۔ جو مبالغہ آرائی، چیخنے چلّانے والی آوازوں کے ساتھ وہ ڈرامہ دکھا رہے ہیں جس سے دماغ گھوم گیا ہے۔اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ میڈیا والے اپنا کام صحیح طریقے سے کریں، صرف سچ دکھائیں۔ جنگ کو سنسنی خیز بناکر عوام میں خوف پیدا نہ کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کہیں جنگ پر زور تو کہیں امن کی اپیل، پاکستان اور انڈیا کے کس فنکار نے کیا کہا؟

’قومی سلامتی کو خطرہ‘، انڈیا میں پاکستانی فلموں، گانوں اور پوڈکاسٹ پر پابندی عائد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بھارت سے جنگی بندی کا خیر مقدم

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماورا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

ماورا حسین کا بھارتی ادکار کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر کرارا جواب

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماروا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

پاک بھارت کشیدگی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

آپریشن بنیان مرصوص شروع، شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا

بھارتیوں کیلئےالگ انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارتیوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارت کا معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنےکا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی