پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔اداکارہ کے مطابق، وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتیں اور دعا گو ہیں کہ سب کو صبر ملے اور پاکستان پر امن قائم رہے۔حرا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’جب پرسوں میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی پاکستان کی ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم بچوں والے لوگ ہیں‘۔اداکارہ نے اپنے پیغام کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگایا اور تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر حرا مانی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کہیں جنگ پر زور تو کہیں امن کی اپیل، پاکستان اور انڈیا کے کس فنکار نے کیا کہا؟

’قومی سلامتی کو خطرہ‘، انڈیا میں پاکستانی فلموں، گانوں اور پوڈکاسٹ پر پابندی عائد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بھارت سے جنگی بندی کا خیر مقدم

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماورا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

ماورا حسین کا بھارتی ادکار کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر کرارا جواب

صنم تیری قسم 2: ہرش وردھن کا ماروا کے ساتھ کام کرنے سے انکار، پاکستانی اداکارہ کا ’سستی شہرت‘ کا الزام

پاک بھارت کشیدگی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

آپریشن بنیان مرصوص شروع، شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا

بھارتیوں کیلئےالگ انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارتیوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ایک افواہ ہے : ہانیہ عامر

بھارت کا معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنےکا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی