ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، متعدد شہری زخمی


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوگئے اور تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ’’رات بھارتی فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوچکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے۔بھارتی فائرنگ سے زخمی معاویہ نواز نے کہا کہ رات کو بھارت نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے گاؤں متاثر ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا شیل میری ٹانگ پر لگا جس سے ٹانگ ضائع ہوگئی ہے، کچھ لوگوں کی شہادتیں بھی ہوئیں، شیلنگ سے عباس پور کے گاؤں لاسری منگ میں مکانات تباہ ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے عباس پور میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا، بھارت فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کر کے پاک فوج کے ہاتھوں ملنے والی ہزیمت کو مٹا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

برطانیہ میں 200 سال پرانا درخت کاٹنے والے دو افراد مجرم قرار، ’انہیں یہ کارنامہ لگتا ہے‘

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیران کر دیا ہوگا، دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

کیا اسرائیل بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کر کے غزہ پر ’قبضہ‘ کر سکتا ہے؟ پانچ اہم سوالوں کے جواب

سان فرانسسکو کے ساحل پر کتے کو بچاتے ہوئے امریکی شہری ہلاک

روس، یوکرین کی تین روزہ جنگ بندی کا اختتام، پیوٹن کی بڑی پیشکش

بنگلہ دیش: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی عائد

انڈیا کا پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، پاکستانی حکومت کی تردید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی