ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے


شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں عام تصاویر اور سیلفیز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کو مذکورہ فیچر صرف ٹک ٹاک اسٹوریز میں دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کر سکیں گے۔مذکورہ فیچر کو ’اے آئی الائیو‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اسٹوریز میں شیئر کردہ تصاویر کو ایک کلک کے ذریعے اے آئی ویڈیو سے تبدیل کر سکیں گے۔فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اسٹوری کیمرا کے ذریعے اپنی تازہ سیلفی بنائے گا تو اے آئی فیچر ان کی سیلفی کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔اسی طرح صارف کی جانب سے نکالی گئی تصویر کو بھی اے آئی ویڈیو میں تبدیل کیا جا سکے گا، اے آئی ٹولز از خود تصویر یا سیلفی میں دوسری چیزیں شامل کرکے تصویر کو ویڈیو میں تبدیل کر دیں گے۔یعنی اگر صارف کی کھلے میدان میں تصویر بنی ہوئی ہوگی تو اے آئی ٹولز تصویر میں بادل، پہاڑ، دریا اور سمندر سمیت دیگر نظارے بھی شامل کرنے کا آپشن فراہم کریں گے۔اسی طرح صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل ہونے پر پسند نہ آنے پر ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کیے جانے کے بعد ویڈیوز پر اے آئی کا لیبل بھی لگایا جائے گا جب کہ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھی معلوم ہوجائے گا کہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ہیکنگ سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ جانیے

الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا

گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچر متعارف

واٹس ایپ نے جدید فیچر کا اضافہ کردیا

مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے

’باتوں کے بغیر شفا کا عمل‘: گلے لگانے کا منفرد طریقہ جو ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لا سکتا ہے

ہنی ٹریپ میں پھنس کر 49 لاکھ روپے گنوانے والا نوجوان جس سے پہلی بار خاتون نے صرف 350 روپے مانگے

انڈیا میں ترکی اور آذربائیجان کے ’بائیکاٹ‘ کی بازگشت: ’انھوں نے پاکستان کا ساتھ دیا‘

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کیوں کردیا؟

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی