مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا


ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر میں اپنے 3 فیصد عملے کو ملازمتوں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمپنی آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنانا اور منیجمنٹ اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ کمپنی کی جانب سے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملازمتوں سے نکالا جائے گا۔مائیکرو سافٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم کمپنی کے اندر ضروری تبدیلیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مارکیٹ میں اس کی پوزیشن کو مستحکم رکھا جاسکے۔ خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے اس سے قبل 2023 میں 10 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کیا تھا۔مائیکرو سافٹ اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 2 برسوں کے دوران ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکالا ہے کیونکہ ان کے مطابق معاشی ماحول زیادہ اچھا نہیں۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت کو بھی ایک جواز قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنیوں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران ضرورت سے زیادہ افراد کو بھرتی کیا گیا تھا اسی لیے بڑی تعداد میں انہیں فارغ کیا جا رہا ہے تاکہ توازن بحال ہوسکے۔ واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے حال ہی میں زیادہ منافع کے لیے ایکس باکس کنسولز کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جبکہ سب سے کم قیمت سرفیس لیپ ٹاپس کی تیاری ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ہیکنگ سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ جانیے

الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا

گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچر متعارف

واٹس ایپ نے جدید فیچر کا اضافہ کردیا

مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے

’باتوں کے بغیر شفا کا عمل‘: گلے لگانے کا منفرد طریقہ جو ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لا سکتا ہے

ہنی ٹریپ میں پھنس کر 49 لاکھ روپے گنوانے والا نوجوان جس سے پہلی بار خاتون نے صرف 350 روپے مانگے

انڈیا میں ترکی اور آذربائیجان کے ’بائیکاٹ‘ کی بازگشت: ’انھوں نے پاکستان کا ساتھ دیا‘

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کیوں کردیا؟

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی