الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا


الیکٹرک کار میں لگنے والی آگ اس قدر خوفناک اندز میں بھڑکی کہ گھر جل کر تباہ ہوگیا جبکہ مکینوں نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلنے والی الیکٹرک کار ہیمپشائر کے علاقے چاندلر فورڈ میں گھر کے باہر کھڑی تھی، یہ الیکٹرک کار رات بھر چارج ہوتی رہی تھی جبکہ جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے کے قریب اس میں خوفناک طریقے سے آگ لگ گئی۔ڈرائیو وے پر الیکٹرک کار میں آگ لگنے سے مکان جل کر خاکستر ہو گیا،اس دوران تین مختلف فائر اسٹیشنوں کے عملہ آگ بجھانے جائے وقوع پر پہنچا۔آگ کے شعلے ڈرائیو وے پر دو دیگر کاروں تک پھیل گئے اور گھر تک پہنچ گئے، وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کس قدر خطرناک تھی اور وہاں کافی مقدار میں کالا دھواں بھی پھیل گیا تھا۔تاہم ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر کے اندر موجود سبھی افراد کو نکال لیا اور حادثے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔دن کی روشنی میں لی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ گھر کے سامنے والے حصے کو شدید نقصان پہنچا، جس میں کئی کھڑکیوں کے شیشے اڑ گئے ہیں اور اینٹوں اور لکڑی کا کام دھوئیں سے سیاہ ہو چکا ہے۔ہیمپشائر فائر اینڈ ریسکیو کے ترجمان نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا جس میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا آگ آج صبح چاندلر فورڈ میں چارلیکوٹ ڈرائیو پر واقع ایک گھر تک پھیل گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا

گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچر متعارف

واٹس ایپ نے جدید فیچر کا اضافہ کردیا

مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے

’باتوں کے بغیر شفا کا عمل‘: گلے لگانے کا منفرد طریقہ جو ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لا سکتا ہے

ہنی ٹریپ میں پھنس کر 49 لاکھ روپے گنوانے والا نوجوان جس سے پہلی بار خاتون نے صرف 350 روپے مانگے

انڈیا میں ترکی اور آذربائیجان کے ’بائیکاٹ‘ کی بازگشت: ’انھوں نے پاکستان کا ساتھ دیا‘

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کیوں کردیا؟

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان،بیٹری لائف ہوگی بہتر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی